بگلا دیکھنا یا پکڑنا کسی عورت سے نفع ہو،مالدار ہو
Author: Samia
بگلا گھر میں آتے دیکھنا شادی کا باعث ہے خوشی حاصل ہو
بلبل دیکھنا غلام یا کنیز یا بیٹے کے مترادف ہے یعنی خوش گفتار فرزند یا غلام ملے
بلبلیں دیکھنا سرپرستی نصیب ہو سردار یا امیر مقرر ہو
بلبل پکڑنا خوش خلق ہر دلعزیز اور بزرگی کی دلیل ہے، آرام وراحت پائے
جال دیکھنا مال و منال میں برکت ہو اور مقصد پورا ہوجائے
جال خریدتے دیکھنا اہل و عیال میں ترقی کا باعث ہے
جال سے شکار کرتے دیکھنا دولت دنیا جمع کرنے کی علامت ہے
جال پھٹا پرانا دیکھنا مال ضائع ہو غریب و مفلس ہو جائے پشیمانی اٹھائے
جاۓ نماز دیکھنا اگر گھر میں دیکھے تو خیر وبرکت ہو اور یاد الٰہی میں مشغول ہو
جائے نماز مسجد میں دیکھنا ملک حجاز کا سفر درپیش ہو حج کرے
جائے نماز کسی کو دیتے دیکھنا لوگوں کو خدا کی طرف بلائے یعنی تلقین وعظ و نصیحت کرے
جادو کرتے دیکھنا لوگوں کو اپنے ماتحت کرے
جادو گر سے لڑتے دیکھنا فتنہ و فساد کو مٹائے صلح و محبت اور پیار کی تعلیم دے
جبہ پہنتے دیکھنا نیک بخت خوش سلیقہ عورت سے شادی کرے