Khwab Mein Jholi Khali Dekhna
جھولی خالی دیکھنا باعث رنج و تکلیف اور پریشانی ہے لڑکے کی موت واقع ہو
جھولی خالی دیکھنا باعث رنج و تکلیف اور پریشانی ہے لڑکے کی موت واقع ہو
جیل خانہ دیکھنا رنج و الم اٹھائے کسی بہتان میں بد نام ہو
جیل خانہ میں اپنے کو دیکھنا سخت مصیبت درپیش ہو یا قرض دار ہو یا غلامی اختیار کرے
جھانج دیکھنا کسی جشن میں شامل ہو اطراف سے راحت پائے
جھومر دیکھنا عورت خوبصورت ملے جس سے زینت مکان ہو باعث آرام ہو
جھومر پہننا اگر کنواری دیکھے تو عنقریب شادی ہو جائے اور اگر شادی شدہ عورت دیکھے تو خاوند کی نظروں میں عزت و مرتبہ پائے
جھومر اتارنا خاوند سے مفارقت ہوجائے یا پریشانی اٹھائے
جلاد دیکھنا مصیبت سخت در پیش آئے یا پیغام اجل پائے یعنی بیمار ہو
جلاد کو قتل کرتے دیکھنا اگر اپنے تئیں قتل ہوتا دیکھے تو رنج و غم سے نجات پائے اگر قرض دار ہو تو فراغت پائے بیمار ہوتو صحت پائے عاشق ہو تو معشوق پائے
چاند دیکھنا بادشاہ یا وزیر ہو اعلم با توقیر ہو عورت جمیلہ یا دولت مند ملے
چاند گود یا گھر میں دیکھنا فرزند سعادت مند پیدا ہو عورت صاحب جمال ملے اگر عورت دیکھے تو شوہر ذی رتبہ اور ذی کمال ملے
چاند کو دھندلا دیکھنا نکبت وفلاکت ہو اسقاط حمل ہو جائے کچھ نہ کچھ خلل آئے
چاند گرہن لگتے دیکھنا غم و اندوہ میں مبتلا ہو اور جان و مال کے نقصان کی علامت ہے
چاندنی زمین پر دیکھنا اس زمین کے رہنے والوں کو حاکم سے منفعت ہو راحت پائیں
چاندنی دیکھنا مال و دولت سے گھر بھرے مگر آنکھوں کو قدرے نقصان ہو