Khwab Mein Chamra Admi ka Dekhna
چمڑا آدمی کا دیکھنا آرائش اور زینت مکان ہو برکت مال اور زیادتی کا سامان ہو
چمڑا آدمی کا دیکھنا آرائش اور زینت مکان ہو برکت مال اور زیادتی کا سامان ہو
چمڑا سرخ دیکھنا راز افشا ہو اور مال و زر میں نقصان پائے
چمڑا سیاہ دیکھنا رنج و الم اور مصیبت میں مبتلا ہو
چمڑا اونٹ کا دیکھنا مال ورثہ کا ہاتھ آئے
چمڑا بکری کا دیکھنا ترقی دولت اور رزق ھو گائے کا چمڑا دیکھنا بھی نعمت کا باعث ہے
چمڑا رنگتے دیکھنا وراثت کا مال بانٹے یا تحریر کرے یا ورثہ پر قابض ہو
چنے خشک دیکھنا غم و مصیبت میں گرفتار ہو یا بیمار ہو
چنے سبز بے موسم دیکھنا غم و اندوہ کا باعث ہے اگر بہار میں دیکھے تو راحت پائے
چنے پختہ کھاتے دیکھنا رنج و غم میں کمی ہو اگر دال چنے کے کھائے تو تکلیف سے نجات پائے
چنبیلی کا گلدستہ دیکھنا دوست یا بیوی سے مفارقت پائے
چنبیلی کا پودا دیکھنا غلام یا کنیز فرار ہو تکلیف بے شمار ہو دل بیقرار ہو
چوپایہ دیکھنا تابع فرمان ہو خوشحال ہو اور نیک خصال ہو
چوپایہ ذبح ہوتے دیکھنا عقل زائل ہو فکر سے سخت تکلیف اٹھائے
چوپایہ حلال کا گوشت کھانا مال ودولت پائےغریبی دور ہوجائے
چوتڑ دیکھنا اپنوں سے نفع پائے اور پریشانی دور ہو