Khwab Mein Debiya Dekhna
ڈبیا دیکھنا دل کی حقیقت سے تعبیر ہے اگر ڈبیہ کھلی دیکھے تو راز آشکار ہو
ڈبیا دیکھنا دل کی حقیقت سے تعبیر ہے اگر ڈبیہ کھلی دیکھے تو راز آشکار ہو
ڈبیا بند دیکھنا دل کی بات پوشیدہ رکھے صاحب تدبیر ہو با توقیر ہو
ڈھولک بجانا افلاس سے پریشان ہو بے تد بیر و حیران ہو اگر عورتوں کو بجاتا دیکھے تو باعث مسرت ہے
ڈھولک کی آواز سننا اگر آواز دور سے آئے تو خوش خبری پائے اور اگر نزدیک سے سنے تو غم و اندوہ میں پڑے مصیبت اٹھائے
ڈھولکی بجانا اس کی تعبیر بھی ڈھولک کے موافق ہے
ڈگڈگی بجانا بےعزت و بے آبرو ہو غربت سے پریشان ہو
ڈگڈگی سے مجمع اکٹھا کرنا دلی مقاصد پورے کرے کامیابی کا باعث ہے مگر بےعزت ہو
ڈھنڈورہ پیٹنا ذلت و رسوائی کا باعث ہے
ڈھنڈورہ شہر میں دیکھنا اگر بادشاہ کی طرف سے ہو تو نیا بادشاہ تخت نشین ہو رعایا آرام پائے
ڈھنڈورہ رعایا کی طرف سے پیٹنا بادشاہ ظالم آئے یا حاکم وقت کے ظلم و ستم سے رعایا پریشان ہو
ڈھنڈورہ ویرانہ جنگل سے سننا قحط سالی اس قدر ہو کہ لوگ مال و اولاد سب بیچ ڈالیں یا سخت وبا پھیلے
ڈکار لینا اگر بھوک سے ڈکار لے تو صاحب تدبیر ہو خاندان میں عزت پائے
ڈکار شکم پری سے لینا مال حلال پائے عشرت و مسرت حاصل ہو
ڈیوڑھی دیکھنا حصول مقصد کی نشانی ہیں راحت ہاتھ آئے
ڈیوڑھی بوسیدہ دیکھنا دنیا میں شاد اور آباد ہو عورت سے مال ملے راحت و آرام پائے