ڈیوڑھی محل کی دیکھنا بادشاہ سے انعام پائے نعمت و دولت اور فرحت پائے
Author: Samia
ڈیوڑھی تیار کرنا زندگی سے مایوس ہو قبر اور موت سے مانوس ہو
ذاکر دیکھنا موجب خیرو برکت ہے راہ ہدایت پائے
ذکر سننا یا کرنا یاد خدا میں مشغول ہو نیکی حاصل ہو ذکرنیک سننا اچھا ہے
ذکر الہی کرنا بزرگان دین میں شامل ہو عبادت سے عامل ہو
ذکر دنیا کا کرنا دنیا کی دولت حاصل کرنے میں کوشاں رہے حرام مال پائے
ذکروفکر سننا یا کرنا فضول گوئی سے کام لے حرام کھانے سے پرہیز نہ کرے
ذائقہ چکھنا تلاش روزگار میں مصروف رہے
ذائقہ شیریں چکھنا روزگار حاصل ہو نعمت پائے آرام وآسائش پائے
ذائقہ تلخ چکھنا تنگی رزق ہو کاروبار بند ہوجائے تکلیف اٹھائے
ذائقہ پھیکا چکھنا کسی کام سے متنفر ہو یا نقصان اٹھائے
ذبح کرنا اگر حلال جانور ذبح کرے تو مال حلال و پاکیزہ پائے
ذبح حرام جانور کو کرنا مال حرام پائے یا سود و رشوت کھائے
ذبح حلال جانور کو دیکھنا سعادت مندی حاصل ہو روزی حلال طیب پائے
ذبح حرام جانور دیکھنا بدنیت بد چلن بدکردار ہو حرام خور اور راہزن ہو