رومال ہاتھ میں دیکھنا صفائی قلب سے تعبیر ہے عزت و عظمت پانے کا موجب ہے
Author: Samia
رومال سے منہ صاف کرنا راست گو اور ایمان دار ہو سچائی سے رغبت ہو
رومال پھٹا دیکھنا سچائی سے ہمکنار ہو کذب بیانی دروغ گوئی اختیار کرے
راہزن دیکھنا مکار عورت یا دوست سے تعبیر ہے جن سے تکلیف پائے
راہزن حملہ آور دیکھنا مکار عورت یا مکار مرد سے نقصان اٹھائے مکروفریب میں آئے
راہزن کو ہلاک کرنا مکرو فریب سے آگاہ ہو مکاروں اور دشمنوں سے کنارہ کش ہو
راہزن بننا مکرو فریب سے روزی پیدا کرے بد دیانت و ریا کار ہو
ریچھ دیکھنا مصیبت میں گرفتار ہو یا بیمار ہو مگر جلدی رہائی پائے
ریچھ حملہ آور دیکھنا سخت بیمار ہو یا کسی آفت میں گرفتار ہو رنج و مصیبت پائے
ریچھ کو ہلاک کرنا بیمار ہو تو تندرستی پائے قرض سے نجات ہو رنج و غم سے آزاد ہو
ریح بدن میں دیکھنا غم و اندوہ سے نجات پائے مال حرام کھائے
ریح سے درد پانا اپنے گھر یا اہل و عیال سے تکلیف پائے آزردہ خاطر ہو
ریح پھسکی مارنا اگر بے آواز مارے تو کسی بری بات کہنے سے بد نام وبے عزت ہو
ریح پادنا بیمار ہو تو صحت پائے رنج و غم سے آزاد ہو
ریشم پہننا عہدہ پائے عزت و عظمت حاصل ہو باقی رنگوں پر منحصر ہے