زرد رنگ کا کپڑا پہننا سخت بیمار ہو موت کا انتظار ہو افلاس سے خوار ہو
Author: Samia
زراعت کاٹنا بیماری اورغم و اندوہ سے نجات پائے اور فائدہ حاصل ہو
زرشک دیکھنا رنج و غم اور دنگا وفساد میں مبتلا ہو
زرہ تیار کرنا یا بنانا بہادر دانا دولت مند اور ذی وقار ہو قوم کا سردار ہو
زرہ توڑنا رحمدل عادل اور غریب پرور ہو مگر خود بھی غریب ہو
زعفران دیکھنا اللہ تعالی کی حمد وثناء کرے اور دولت نصیب ہو
زعفران انعام پانا عابدہ عورت سےشادی ھو دین و دنیا کی آبادی ہو
زکام ہونا رنجیدہ پر ملال ہو مگر بعد میں خوشحال ہو
زکوة مجہول سے لینا تکلیف اور رنج میں مبتلا ہو
زکوة لینا اگر خوش وضع سے لیتے دیکھے تو آرام اور راحت و دولت و بزرگی پائے
زلف بزرگ آدمی کی دیکھنا گناہوں سے توبہ کرے
زلزلہ یا بھونچال آنا اگر ساری دنیا پر دیکھے تو لوگ آسودہ حال ہوں اسلام کا چرچا ہو
زلزلہ گھر میں دیکھنا اہل خانہ مصیبت میں گرفتار ہوں گناہوں سے توبہ کرے
زلزلہ شدید دیکھنا اگر مکان گرتے دیکھے تو لوگ مصیبت میں گرفتار ہوں وبا پھیلے
زمرد دیکھنا فرزند پیداہو یا بھائی کو ہم خیال پائے دولت اور نعمت حاصل ہو