زنا کرنا شہزادی سے عہدہ پائے عزت و مرتبہ بلند ہو شادکام خوش انجام ہو
Author: Samia
زنا رانی کو کرتے دیکھنا اگر رعایا سے زنا کرے تو سخاوت کمال کرے کوئی کنواں نہر یا سرائے تعمیر کرائے جس سے لوگ فائدہ اٹھائیں
زنا بادشاہ کو کرتے دیکھنا ظالم حاکم مقرر ہو اگر بادشاہ خود خواب دیکھے تو سخاوت کرے
زانی یا زانیہ دیکھنا مال حرام کھائے بےعزت و بے آبرو ہو بدنام و بد انجام ہو
زمین مسطح دیکھنا دولت و نعمت ملے مگر جمع نہ کرے اگر زمین میں دفن کرے تو آفت آئے
زمین ہموار کرنا ہمت عالی ہو کار دنیا بخوبی انجام ہوں دیندار پرہیزگار ہو
زمین کھود کر مٹی کھانا مکرو فریب سے مال پائے مگر تکلیف اٹھائے
زمین میں اپنے تئیں گاڑنا جلاوطن ہو یا موت آئے یا تکلیف جسمانی اٹھائے
زمین کھود کر پانی نکالنا مال حلال پائے مگر مشقت اٹھائے
زمین کا کرہ دیکھنا عتاب شاہی میں گرفتار ہو یا اسقاط حمل ہو رنج اٹھائے
زنار دیکھنا تولد فرزند ہو یا دوست سے فائدہ ہو اگر مسلمان خواب دیکھے تو گمراہ ہو
زندہ کو مردہ دیکھنا زیادتی جبار ودفع آفات ہو مریض صحت پائے
زندہ کو قبر میں دیکھنا کچھ سختی و بلا درپیش آئے مگر انجام بخیر ہو جائے
زھرہ دیکھنا عورت خوبصورت یا بادشاہ سے عزت و دولت پائے
زندان میں قید دیکھنا کسی آفت میں گرفتار ہو سخت حیران و لاچار ہو