سنگی حاکم کو لگتے دیکھنا حکومت سے برطرف ہو ذلت و رسوائی اٹھائے
Author: Samia
سمندر دیکھنا بہت بڑے شہنشاہ سے مترادف ہےکہ اس کا نزدیکی ہو
سمندر میں تیرنا شہنشاہ وقت سے عہدہ پائے جلیل القدر اور ممتاز ہو
سمندر میں ڈوبنا شہنشاہ یا بادشاہ کے عتاب میں آئے نیست و نابود ہو
سمندر میں غوطہ لگانا اگر کچھ اپنے ہاتھ آتا دیکھے تو بادشاہ کا قریبی ہو زروجواہرات وعالی مرتبہ پائے
سمندر سے خالی ہاتھ نکلنا بادشاہ وقت سے ذلیل ہو فائدہ کی جگہ نقصان اٹھائے
سمندر کی موجیں دیکھنا شہنشاہ بات سے رعایا فائدہ اٹھائے لوگ خوش حال ہوں
سمندر پر کشتی چلانا شہنشاہ سےممتاز عہدہ پائے وزیر یا مشیر مقرر ہو خلعت پائے
سمندر جھاگ دیکھنا بادشاہ سے نفع کمال حاصل ہو دولت جواہرات پائے
سنبہ دیکھنا یا خریدنا فرزند سے تعبیر ہے اگر خرید کر گھر لائے تو فرزند پیدا ہو
سنبہ ٹوٹنا یا گم ہونا بیٹے کے غائب ہونے یا فوت ہونے کے مترادف ہے
سوار ہونا اگر گھوڑے پر سوار ہو تو عزت و بزرگی اور عہدہ جلیل ہاتھ آئے
سواروں کے ساتھ ہونا کسی جماعت یا گروہ سے مل جائے اگر سواروں کو طابع دیکھے تو حاکم ہو
سور دیکھنا مالدار اور طاقتور اور بے فیض بے غیرت و حرام خور ہو
سوروں کا گلہ دیکھنا بہت سا مال و دولت جمع کرے مگر بےعزت دیوس و بے غیرت ہو