شکرقندی کھانا مال طیب و رزق حلال پائے اگر کچی کھائے تو مصیبت یا دکھ اٹھائے
Author: Samia
شکنجہ دیکھنا مصیبت یا بیماری آئے
شکنجہ میں خود کو دیکھنا مصیبت میں گرفتار ہو یا کوئی سخت بیماری آئے رنج وغم پائے
شکنجہ میں تکلیف نہ پانا عزت وبزرگی پائے مگر مصروفیت زیادہ ہو
شگوفہ سونگھنا مشہور عام ہو نیک نام ہو دل کی مراد پوری ہو
شگوفہ ٹوٹا دیکھنا فرزند یا بھائی سے غم پائے مایوسی کے سوا کچھ ہاتھ نہ آئے
شلغم کھانا یا دیکھنا غم و اندوہ سے تعبیر ہے اگر کھیت دیکھے تو قدرے خوشی حاصل ہو
شلغم پختہ بمعہ نان کھانا روزی میں ترقی ہو اگر شلغم کا سالن روکھا کھائے تو رنج و الم سے چور ہو
شلغم پھینکنا دکھ درد اور غم واندیشہ سے نجات پائے
شلوار پہننا یا خریدنا اگر نئ پہنے تو باکرہ لڑکی سے شادی کرے اگر عورت پہنے تو کنوارہ شوہر ملے
شلوار دھلی ہوئی پہننا بیوہ عورت ملے یا رنڈوے مرد سے شادی ہو مرد عورت کے لیے یکساں ہے
شمار کرنا یا گننا محنت و مشقت میں گرفتار ہو دنیاوی زندگی سے بیزار ہو
شمشیر دیکھنا عورت یا فرزند پانے سے مراد ہے
شرارے دیکھنا اگر کم دیکھے تو عمر چند روزہ سمجھے اگر زیادہ دیکھے تو عمر دراز بامشقت پائے
شمشیرکمر میں پہننا عورت خوبصورت پائے یا حکومت و بادشاہت ملے عالی قدر ہو