طبل کی آواز سننا اگر خوشی بجتے دیکھے تو بادشاہ کی طرف سے انعام و اکرام پائے
Author: Samia
طبل زور سے بجتے دیکھنا قحط سالی ہو یا جنگ چھڑ جائے یا وبا پھیلے
طشت خریدنا خادمہ رکھے یا لونڈی خریدے اور فائدہ اٹھائے
طشت ٹوٹنا خادمہ بیمار ہو یا فوت ہوجائے
ضعف آنکھ کو پڑنا دین میں کمزوری کا باعث ہے
طاق دیکھنا مال و دولت میں ترقی ہو عزت و راحت پائے
طاق گھر کا ٹوٹا دیکھنا غلام یا نوکر معزول ہو دولت میں کمی پیدا ہو عزت جاتی رہے
طالبعلم ہونا اگر دنیاوی علم پڑھے تو کاروبار میں ترقی ہو
طالبعلم بننا اگر دین کا علم حاصل کرتے دیکھے تو ایماندار ہو بزرگی پائے
طاوس دیکھنا شاہی مراتب سے تعبیر ہے یعنی کسی بادشاہ سے دولت پائے
طاوس نر دیکھنا حاکم وقت بادشاہ عجم سے عزت و مرتبہ پائے
طاوس ناچتے دیکھنا مصیبت اور تنگی پائے فلاکت و ہلاکت کا سبب ہے
طبابت سیکھنا ہدایت و بزرگی حاصل کرنے کی کوشش کرے نیکوں کا ہم جلس ہو
طبلہ دیکھنا یا سننا بیہودگوئی سے کام لے یا بے وقوف لوگوں کی صحبت اختیار کرے
طبلہ بجانا جھوٹ افتراء بیہودہ گوئی سے بد نام ہو بد انجام ہو