کیکڑا دیکھنا بزدلی اور کم ہمتی ہوا گر کیکڑا پکڑے تو بزدل دوست پائے
Author: Samia
کیکڑا ہلاک کرنا بزدلی اور نامردی سے نجات پائے یا بزدل دوست سے جدائی ہو
کیلا کھانا فتح مندی حاصل ہو دولت بزرگی آرام وراحت حاصل ہو
کیلا خریدنا ترقی وکامیابی کاروبار میں حاصل ہو بزرگی اور آرام پائے
کڑا پاؤں میں پہننا دختر یا فرزند سعادت مند پائے عورت کو خوف شوہر سے لا پرواہی ہو
کثروم کو گھر میں دیکھنا سخن چینی سے ملال رہے عزیز سے تکلیف و رنج سہے
کثروم کا نیش مارنا دشمن کی غیبت یا کسی کا بھید کہے مذامت سہے
کائی دیکھنا عزیز سے کدورت ہو اولاد سے نفرت ہو مرض سے صحت ہو
کرن آفتاب کی دیکھنا نیک خبر اور سامان راحت ہاتھ آئے بیماری سے صحت پائے
کفتار دیکھنا عورت بد خصلت سےمجادلہ ہو یا دشمن سے مقابلہ ہو
کفتار کا گوشت کھانا عورت جادوگر ملے یا نقصان پہنچائے دولت سے مشکل آسان ہو
کفتار کا دودھ پینا بیوی کی خیانت ظاہرہو عیب سے ماہر ہو یا بدکاری سے بد نام ہو
کلاغ دیکھنا مرد فاسق دروغ گو سے صحبت ہو یا خود جھوٹ بولے بے وقعت ہو
کلاغ کو شکار کرتے دیکھنا ایسی غنیمت کا مال ہاتھ آئے کہ خلق کو نفع پہنچائے خیرات کرے
کلید دیکھنا بادشاہ سے مال وجاہ ملے یا خود بادشاہ ہوجائے خلق کو فیض پہنچائے