کلید سے روزہ کھولنا کشائش رزق ہو عہدہ جلیلہ پر سرفراز ہو اور شادی باز ہو
Author: Samia
کلام کسی پرندے سے سننا میراث عظیم پائےیا ایسا عجب کام کرے جس سے مشہور عام ہو
کنجشک دیکھنا مرد بزرگ ذی وقار ہو قوت و جرات آ شکار ہو
کنجشک کا گوشت کھانا ترقی دولت و مال کی نشانی ہے مرض سے صحت ہوجاتی ہے
کنجشک کا آشیانہ ڈھونڈنا عورتوں کے کام میں نفحص کرنے کی نشانی ہے یا فکر و صلت میں سرگردانی ہے
کوشک رفیع دیکھنا پارسا کو بلند مرتبہ حاصل ہو اور فاسق زندان کے قابل ہو
کوشک دور سے دیکھنا آبادی ملک کی نشانی ہے فارغ البالی حاصل ہو
کوشک میں داخل ہونا بادشاہ یا حاکم ظالم کے شر سے محفوظ رہے امان پائے
کنول روشن دیکھنا علم و حقیقت سے آگاہ ہو راحت خاطر خواہ ہو
کھانا گلے میں پھنسنا بیماری آئے یا موت واقع ہو یا سخت تکلیف اٹھائے
کنوئیں میں گرنا مصیبت میں گرفتار ہو یا عہدہ سے معزول ہو
کیل لگانا اپنے ارادے میں پختگی پائے کام کو پایہ تکمیل تک پہنچائے
کالا منہ کرنا اپنے عیبوں پر پردہ ڈالے یا دولت کو چھپائے
گاجر کھانا غم و اندوہ میں مبتلا ہو رنج و فکر میں پڑے
گاجر کا مربہ یا حلوہ کھانا غم و اندوہ سے نجات پائے