Khwab Mein Madina Sharif Dekhne Ki Tabeer
مدینہ شریف دیکھنا ترقی علم اور دین و دنیا کی بہتری پائے زیارت مدینہ منورہ نصیب ہو
مدینہ شریف دیکھنا ترقی علم اور دین و دنیا کی بہتری پائے زیارت مدینہ منورہ نصیب ہو
مرجھایا ہوا پھل دیکھنا اولاد کا غم دیکھے اگر درخت مرجھایا ہوا دیکھے تو خاندان کا غم دیکھے
مردہ سے کلام سننا مقصد حاصل ہونے کی علامت ہے اگر نصیحت سنے تو بہتری پائے
مردہ کو اٹھا کر لے جانا مال حرام حاصل ہو اور راحت قلیل ہو
مردہ کو خوبصورت اور زندہ دیکھنا اگر مردہ مجہول ہو تو غم و اندیشہ پائے اگر معروف ہو تو نیک بختی کی علامت ہے دارین کی دولت پائے عزت وبزرگی حاصل ہو
مردہ کا پکارنا اگر صورت مردہ کی نہ دیکھے تو جلدی ہلاک ہو جائے
مردوں کی جماعت دیکھنا گمراہی اور بدعت کی نشانی ہے ہلاکت و نکبت پائے
مردے کو نہلانا کسی فاسق کو ہدایت کرے یا گمراہ کو راہ راست پر لائے
محل میں آگ لگنا حاکم وقت سے تاوان پڑنے کا موجب ہے باعث مصیبت ہے
مردہ سے کچھ لینا صلاحیت و بہتری پائے اگر مردہ کو کچھ دے تو خرابی وذلالت پائے
مردہ سے خون پانا راحت و آرام پائے دین کا ہمدرد ہو آخرت نیک ہو
مردہ سے صحبت کرنا مردہ کے خویش و اقارب سے دولت و آرام پائے
مردہ اپنے تئیں دیکھنا درازی عمر کی دلیل ہے حصول مقصد ہو
مردارسنگ دیکھنا رنج وغم اور بیماری وعذاب میں مبتلا ہو
مروارید دیکھنا غلام یا کنیز حسینہ پائے یا فرزند خوبصورت پیدا ہو