نیچے گرنا عزت و مرتبہ میں کمی آئے باعث تنزل ہے
Author: Samia
نیاز دینا دلی مراد پوری ہو جس کی خواہش رکھے اسے پائے
نیاز پر ختم دینا روزگار میں ترقی ہو خوشحالی کا باعث ہے
نیزہ ہاتھ میں دیکھنا عہدہ پائے یا طاقتور دوست ملے دشمن پر غالب آئے
نیزہ بازی کھیلنا زمانہ میں طاقتور بہادر اور مشہور ہو جس کام کا ارادہ کرے پورا کرے
نیزہ سے قد ناپنا عمر دراز پائے منفعت حاصل ہو
نیزہ پھینکنا عہدہ سے دست بردار ہوجائے دنیا سے علیحدگی اختیار کرے
نیزہ ٹوٹا دیکھنا عہدہ سے معزول ہو یا دوست ہمدرد سے جدائی ہو
نیل دیکھنا یا خریدنا رنج و غم میں مبتلا ہو باعث پریشانی بنے
نیل کپڑوں کو دینا زیادہ دے تو مصیبت و بدنامی ہو پورا دے تو اپنے مقصد میں کامیاب ہو
نیل ہاتھوں کو لگا دیکھنا بحر عصیاں میں غرق ہو بدنام اور ذلیل و خوار ہو ذلت و رسوائی پائے
نیلگوں آسمان دیکھنا مصیبتوں سے نجات پائے فرحت و راحت اور مسرت و کامیابی پائے
نیل گاۓ کا شکار کرنا غیب سے رزق پائے متمول و دولت مند ہو عیش وعشرت پائے
نیلوفر دیکھنا موسم میں دیکھیے تو فرزند پائے منفعت حاصل ہو
نیلوفر کےپھول توڑنا باعث راحت بنے مشغول کاروبار ہو دلبر سے وصال ہو