Khwab Mein Hazrat Khizar(A.S) Ko Dekhne Ki Tabeer
حضرت خضرؑ کو دیکھنا درازئ عمر ہو طوالت سفر وترقی رزق کا باعث ہے
حضرت خضرؑ کو دیکھنا درازئ عمر ہو طوالت سفر وترقی رزق کا باعث ہے
حضرت یونسؑ کو دیکھنا غم و آلام کی تاریکی خوشی اور فارغ البالی کی روشنی سے مبدل ہو
حضرت ایوبؑ کو دیکھنا ناامیدی میں امید ہو سخاوت کرے
حضرت عیسیؑ کو دیکھنا عبادت خداوندی میں مشغول ہو دنیا سے کنارہ کش ہو
حضرت ابوبکرؓ کو دیکھنا عظمت اور خوشی حاصل ہو دین میں بزرگی پائے
حضرت عمرؓ کو دیکھنا عادل اور انصاف پسند ہو دین کا حامی اور مددگار ہو اور صاحب عزت ہو
حضرت عثمانؓ کو دیکھنا زبد و تقویٰ اختیار کرے علم دینی حاصل کرے اور شہید ہو
حضرت علی کرم اللہ وجہہ کو دیکھنا عادل اور منصف ہو دنیا میں بھلائی پھیلائے بہادری میں نام پیدا کرے کسی کے ہاتھ سے موت ہو یا اولیاء اللہ میں شمار ہو
حضرت امام حسنؑ و حسینؑ کو دیکھنا خیر و برکت حاصل کرے دین کا مددگار ہو مگر دنیا داروں کی نظروں میں حقیر ہو ادنی درجہ کی شہادت حاصل ہو
حضرت جعفرؓ طیار کو دیکھنا حج اور جہاد کا ثواب ہو دولت مندوں میں شامل ہو
حضرت ابوہریرہؓ اور حضرت انسؓ کو دیکھنا علم شریعت پر عمل کرے اور سنت رسول اللہ ادا کرے متقی ہو پرہیزگاری اختیار کرے نیکوں کی مجلس میں رہے
حضرت سلمان فارسیؓ کو دیکھنا علم القرآن حاصل ہو حضور پاک کی زیارت ہو دین دنیا کی دولت ہاتھ آئے نیک نام ہو اور فرزند صالح پیدا ہو
حضرت عبداللہ بن عباسؓ وابن مسعودؓ کو دیکھنا محدث ہو علم فقہ حاصل کرے مجہتدین کا مرتبہ پائے اگر بے علم ہو تو دنیا کا مال ہاتھ آئے زندگی آرام سے بسر ہو
حضرت بلال حبشیؓ کو دیکھنا موذن کی عزت و درجہ ملے عاشق رسول ہو دنیا سے کنارہ کش ہو
حضرت اویس قرنیؓ کو دیکھنا گوشہ نشینی اختیار کرے اور آبادی کی بجائے جنگل میں رہنا پسند کرے