Al-Qayyoom Parhne Ke Fawaid

الْقَيُّومُ سب کا تھامنے والا خاصیت جس کو نیند نہ آتی ہو تو وہ اس کو کثرت سے پڑھے تو نیند آجائے گی یاحی یا قیوم کو فجر سے طلوع تک پڑھنے سے مستعدی اور آمادگی اطاعات میں حاصل ہو

Al-Waajid Parhne Ke Fawaid

الْوَاجِدُ پانے والا خاصیت دل کی طاقت کے لیے روٹی کے لقمہ پر پڑھ کر کھائے تو تقویت قلب حاصل ہو گی

Al-Maajid Parhne Ke Fawaid

الْمَاجِدُ عزت والا خاصیت دل کی روشنی کے لیے جو اسکو ہمیشہ پڑھے گا تو اسکا دل منور ہو گا

Al-Waahid Parhne Ke Fawaid

الْواحِدُ  اکیلا خاصیت دنیا سے قطع تعلقی کے لیے اگر ہزار بار پڑھے تو دنیا کا تعلق اس کے قلب سے زائل ہو جائے گا

As-Samad Parhne Ke Fawaid

الصَّمَدُ بے نیاز خاصیت حصول آثار صدق و دفع جوع آخر شب میں ایک سوپچیس بار پڑھے تو آثار صدیقیت کے ظاہر ہوں اور جب تک اس کا ذکر کرتا رہے گا تو بھوک کا اثر نہ ہوگا

Al-Qaadir Parhne Ke Fawaid

الْقَادِرُ قدرت والا خاصیت دشمن پر غلبہ اور قوت کے لیے دو رکعت پڑھ کر اس کو سو بار پڑھے تو اس کو قوت حاصل ہوگی اور اگر وضو کرتے ہوئے اس کی کثرت کرے تو دشمنوں پر غالب ہو گا

Al-Muqtadir Parhne Ke Fawaid

الْمُقْتَدِرُ مقدور والا خاصیت آسانی تدبیر جب سو کر اٹھے اور اس کو کثرت سے پڑھے تو جو اس کی مراد ہوگی اس کی تدبیر اللہ تعالی آسان کردے گا

Al-Muqaddim Parhne Ke Fawaid

الْمُقَدِّمُ آگے کرنے والا خاصیت قوت و نجات اور معرکہ کے لیے معرکہ میں جا کر پڑھے تو قوت اور نجات ہوگی

Al-Mu’akhkhir Parhne Ke Fawaid

الْمُؤَخِّرُ پیچھے کرنے والا خاصیت برے کاموں سے بچنے کے لیے کثرت سے پڑھے تو برے کاموں سے توبہ نصیب ہوگی

Al-Awwal Parhne Ke Fawaid

الأوَّلُ سب سے پہلے خاصیت مسافر کا اپنے عزیزوں سے ملنے کے لیے اگر مسافر ہر جمعہ کو ہزار بار پڑھے تو جلدی اپنے لوگوں سے آ ملے گا

Al-Akhir Parhne Ke Fawaid

الآخِرُ سب سے آخر خاصیت ماسوائے اللہ قلب کے لیے اگر ہر روز ہزار بار پڑھے تو ماسوائے اللہ دل سے نکل جائے گا

Az-Zaahir Parhne Ke Fawaid

الظَّاهِرُ ظاہر خاصیت نور ولائیت کے لیے اشراق کے وقت بکثرت پڑھے تو قلب میں نور ولایت ظاہر ہو گی

Al-Baatin Parhne Ke Faiwaid

الْبَاطِنُ پوشیدہ خاصیت حصول انس کے لئے ہر روز تین بار ایک گھنٹہ تک اس کو پڑھے تو کیفیت انس کی حاصل ہوگی

Al-Waali Parhne Ke Fawaid

الْوَالِي مالک خاصیت امن از رعد و برق کے لیے اس کی کثرت کڑک بجلی سے محفوظ رکھتی ہے

Al-Muta’ali Parhne Ke Fawaid

الْمُتَعَالِي بلند صفتوں والا خاصیت رفعت درستی کے لیے اس کے ذکر سے رفعت اور درستی حاصل ہوگی