Surah Qaf Parhne Ke Fawaid

خواص سورۃ ق باغ میں پھولوں کی کثرت اور کھیتوں میں پیداوار بڑھانے کے لیے اس سورہ کو 21 مرتبہ پڑھ کر پانی دم کر کے درختوں اور کھیتوں پر چھڑک دیں تو انشاء اللہ بے شمار خیروبرکت ہوگی

Surah Ar-Rahman Parhne Ke Fawaid

خواص سورۃ الرحمن اسے گیارہ بار پڑھنے سے تمام مقاصد پورے ہو جاتے ہیں اور اس کو لکھ کر پانی میں حل کر کے طحال کے مریض کو پلانا مفید ہے

Surah Al-Waqi’ah Parhne Ke Fawaid

خواص سورۃ الواقعہ مشکوۃ جلدا ص 189 میں حدیث ہے کہ جو شخص روزانہ سورہ واقعہ پڑھے گا اس کو کبھی فاقہ نہ ہوگا حضرت خواجہ کلیم اللہ صاحب رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ ادائے قرض اور فاقہ دور کرنے کے لیے اس کو بعد نماز مغرب پڑھو

Surah Al-Hadeed Parhne Ke Fawaid

خواص سورۃ الحدید بیمار آدمی یا دشمن سے پریشان آدمی اس کو لکھ کر اپنے پاس رکھے تو انشاء اللہ بیماری اور پریشانی دور ہوجائے گی اور بعض بزرگوں کا قول ہے کہ جو شخص سورہ کو لکھ کر اپنے پاس رکھے گا تو وہ تلوار وغیرہ کے حملہ سے محفوظ رہے گا

Surah Al-Hashr Parhne Ke Fawaid

خواص سورۃ الحشر اگر حاجت براری کے لیے چار رکعت نماز پڑھی جائے اور ہر رکعت میں سورہ حشر ایک بار پڑھی جائے تو انشاءاللہ حاجت پوری ہوگی چینی کے برتن پر اس کو لکھ کر پینا نسیان کا علاج ہے اس سورہ کی آخری تین آیات بہت اہم ہیں حدیث میں ہے ان آیات … Read more

Surah Al-Mumtahanah Parhne Ke Fawaid

خواص سورۃ ممتحنہ جس لڑکی کی شادی نہ ہوتی ہو اس کے لئے سورہ ممتحنہ 5 بار پڑھی جائے انشاء اللہ اس کا نکاح کسی نیک مرد سے ہو جائے گا

Surah As-Saff Parhne Ke Fawaid

خواص سورۃ الصف جو لڑکا ماں باپ کا نافرمان ہو اس پر تین بار سورہ صف پڑھ کر دم کر دو انشاءاللہ فرمانبردار ہوجائے گا اور مسافر اس کو پڑھے تو امن وامان سے رہے گا اور تنگدست اس کو پڑھے تو روزی میں خیر و برکت ہو

Surah Al-Jumu’ah Parhne Ke Fawaid

خواص سورۃ الجمعہ میاں بیوی میں اگر مخالفت ہو جائے تو جمعہ کے دن سورۃ کو تین بار پڑھ کراور پانی دم کر کے دونوں کو پلا دو انشاللہ دونوں میں موافقت ہو جائے گی

Surah At-Taghabun Parhne Ke Fawaid

خواص سورۃ التغابن ہر طرح کی آفات وبلیات سے محفوظ رہنے کے لیے روزانہ نماز فجر کی ادائیگی کے بعد پڑھنے کا معمول بنالے انشااللہ مصائب و آفات سے بچا رہے گا