Surah At-Takweer Parhne Ke Fawaid

خواص سورۃ التکویر سورہ تکویر پڑھ کر آنکھوں پر دم کرنے سے آشوب چشم اور جالا وغیرہ دور ہو جاتا ہے اور اگر اس سورہ کو زعفران سے لکھ کر سات روز تک نا مرد کو پلایا جائے تو امید ہے کہ انقلاب حال شروع ہو جائے گا

Surah Al-Mutaffifeen Parhne Ke Fawaid

خواص سورۃ المطففین جس چیز پر پڑھ دو گے انشا اللہ وہ دیمک سے محفوظ رہے گا اور اگر لکھ کر بانجھ عورت کے گلے میں تعویذ پہنا دو تو انشاءاللہ صاحب اولاد ہو جائے گی

Surah Al-Inshiqaq Parhne Ke Fawaid

خواص سورۃ انشقاق جس بچے کا دودھ چھڑانا منظور ہو اس کو سورہ کا تعویذ پہنا دو اور در دزہ کی تکلیف میں گڑ اور پانی پر دم کرکے پلانے سے بہت جلد پیدائش ہو جاتی ہے

Surah At-Tariq Parhne Ke Fawaid

خواص سورۃ الطارق اگر کان میں گونج یا درد پیدا ہو جائے تو اس کو پڑھ کر دم کرنے سے انشاء اللہ آرام ہو جائے گا اور بواسیر کا مریض پڑھتا رہے تو انشاللہ جلد شفا پائے گا

Surah Ash-Shams Parhne Ke Fawaid

خواص سورۃ الشمس اس کو پڑھ کر مرگی والے کے کان میں پھونک مارنا بہت مفید ہے اور اگر بکری کے دودھ پر دم کرکے بدزبان آدمی کو پلاؤ تو انشاءاللہ بد زبانی جاتی رہے گی

Surah Al-Lail Parhne Ke Fawaid

خواص سورۃ واللیل بچہ کے پیدا ہوتے ہی اس کا تعویذ بنا کر بچے کو پہنا دو تو بچہ ہر قسم کے کیڑے مکوڑوں سے محفوظ رہے گا جاڑا بخار والے کو اس کا تعویذ بڑا نفع بخش ہے