Surah Al-Teen Parhne Ke Fawaid

خواص سورۃ التین اس کو روزانہ 3مرتبہ جو پڑھے گا اس کے اخلاق و کردار نہایت بہترین ہو جائیں گے اور اگر حاملہ عورت کو ابتداء حمل سے روزانہ یہ سورۃ پاک سفید چینی کی طشتری پر زعفران سے لکھ کر دھو کر پلاتے رہیں تو ان شاء اللہ لڑکا حسین وجمیل پیدا ہوگا

Surah Iqra Parhne Ke Fawaid

خواص سورۃ اقراء گنٹھیا اور جوڑوں کے درد کے علاج کے لئے ترکیب یہ ہے کہ نماز فجر سے پہلے سات مرتبہ اس سورہ کو پڑھ کر سجدہ تلاوت کریں اور سجدے میں حسبنااللہ ونعم الوکیل نعم المولی ونعم النصیر سات مرتبہ پڑھیں

Surah Al-Bayyinah Parhne Ke Fawaid

خواص سورۃ بینہ یہ برص اور یرقان کے علاج کے لئے مفید ہے ترکیب یہ ہے کہ اس سورہ کو بکثرت پڑھا کریں اور اس کا نقش پانی میں گھول کر پلائیں انشاءاللہ صحت ہوجائے گی

Surah Az-Zalzala Parhne Ke Fawaid

خواص سورۃ زلزال یہ سورۃ چوتھائی قرآن کے برابر ہے اس کو ستر مرتبہ پڑھنے سے مشکل دور ہوجاتی ہے اور اس کے پڑھنے سے آسیب بھی دور ہو جاتا ہے

Surah Al-Adiyat Parhne Ke Fawaid

خواص سورۃ العادیات جس آدمی یا جانور کو نظر لگی ہو تو اس پر سات مرتبہ اس سورۃ کو پڑھ کر دم کریں نظر دفع ہو جائے گی اور درد جگر والے کو یہ لکھ کر دھوکر تین دن تک پلائیں

Surah al-Qari`ah Parhne Ke Fawaid

خواص سورۃ القارعتہ اس سورہ کو 100بار پڑھ دینے سے نظر بد دفع ہوجاتی ہے اور مکان میں لکھ کر لگانے سے بلاؤں سے امان اور حفاظت رہتی ہے

Surah At-Takathur Parhne Ke Fawaid

خواص سورۃ التکاثر یہ سورۃ ہزار آیتوں کے برابر ہے اس کو تین سو بار پڑھنے سے انشااللہ بہت جلد قرض ادا ہو جائے گا اگر کسی مردہ سے ملاقات کرنی ہو تو اس سورہ کو شب جمعہ میں 113 مرتبہ پڑھ کر سو جائیں

Surah Al-Kawthar Parhne Ke Fawaid

خواص سورۃ الکوثر لاولد صاحب اولاد ہو جائے اس کے لیے اس سورۃ کو روزانہ پانچ مرتبہ پڑھے تین ماہ تک پڑھنے کے بعد انشاءاللہ حمل قرار پائے گا اور آدمی صاحب اولاد ہو جائے گا

Surah Al-Kafiroun Parhne Ke Fawaid

خواص سورۃ الکافرون یہ چوتھائی قرآن کے برابر ہے جو ضرورت مند اتوار کے دن طلوع آفتاب کے وقت دس بار اس سورہ کو پڑھے تو اس کا کام بن جائے گا