خواب کے بارے میں محمدﷺکے ارشادات
حضورﷺ نے فرمایا
آثار نبوت میں سے اب کوئی شے باقی نہیں رہی لیکن مبشرات یعنی میرے بعد نبوت ختم ہو جائے گی اور آئندہ ظہور میں آنے والے واقعات کو معلوم کرنے کا طریقہ مبشرات کے سوا اور کوئی نہ ہوگا
صحابہ کرام رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ نے پوچھا یارسول اللہﷺ مبشرات کیا ہیں
حضورﷺ نے فرمایا
“اچھے یا سچے خواب”
“سچاخواب ایک قسم کی وحی ہےتا کہ خواب دیکھنے والا خدا کے حکم سے غافل نہ رہے”
جب تک خواب بیان نہ کیا جائے وہ پرندے کے پاوں پر ہوتا ہے یعنی غیر منتقل جب اسے بیان کردیا جائے تو وہ واقع ہو جاتا ہے
سب سے بڑا بہتان یہ ہے کہ آدمی اپنی آنکھوں کو وہ چیز دکھائے جو آنکھوں نے نہیں دیکھی یعنی آنکھوں پر بہتان باندھے اور جھوٹا خواب بیان کرے
جب خواب میں شیطان کسی کے ساتھ کھیلے تو چاہیے کہ وہ اس خواب کو دوسروں کے سامنے بیان نہ کرتا پھرے
مومن کا خواب نبوت کا چھیالیسواں حصہ ہے
دوست یا دانا آدمی کے سوا اور کسی سے خواب بیان نہ کرو
تم میں سے جو زیادہ سچ بولتا ہے وہ خواب بیان کرنے میں بھی زیادہ سچا ہے
زیادہ سچا خواب صبح کے وقت کا ہے
اچھا خواب خدا کی طرف سے ہے چناچہ جو شخص کوئی اچھا خواب دیکھے تو صرف اسی سے بیان کرے جس سے وہ محبت کرتا ہے اور جو شخص برا خواب دیکھے وہ کسی کو نہ سنائے اس لیے کہ اس طرح وہ خواب اسے نقصان نہ پہنچائے گا
جو شخص برا خواب دیکھے اسے چاہیے کہ جاگ اٹھنے پر تین بار بائیں جانب تھتکار دے اور اللہ تعالی کے ذریعہ تین مرتبہ شیطان سے پناہ مانگے اور جس کروٹ پر اس نے خواب دیکھا تھا اسے بدل دے
جس شخص نے مجھے خواب میں دیکھا اس نے مجھ ہی کو دیکھا اس لیے کہ شیطان میری صورت اختیار نہیں کرسکتا