خواص سورۃ یسین
کسی مردہ پر اس کو پڑھا جائے تو اس کو راحت ملتی ہے جو شخص ہر جمعہ کو اپنے والدین یا دونوں میں سے ایک کی زیارت کے لئے ان کی قبر پر جائے اور سورۃ یسین پڑھے تو ان کے اتنے گناہ بخش دیئے جائیں گے جتنے اس سورۃ میں حرف ہیں
علامہ خواجہ احمد دیربی نےفتح الملک المجید میں لکھا ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت علی رضی اللہ عنہ سے فرمایا کہ سورۃ یسین پڑھو اس میں 20 برکتیں ہیں
بھوکا آدمی اس کو پڑھے تو آسودہ کیا جائے
پیاسا پڑھے تو سیراب کیا جائے
ننگا پڑھے تو لباس دیا جائے
غیر شادی شدہ مرد پڑھے تو جلد اس کی شادی ہو جائے
بیمار پڑھے تو شفاء پائے
قیدی پڑھے تو رہا ہو جائے
مسافر پڑھے تو سفر میں اللہ کی طرف سے مدد ہو
غمگین پڑھے تو اس کا رنج و غم دور ہو جائے
جس کی کوئی چیز گم ہو گئی وہ پڑھے تو جو کھویا ہے وہ مل جائے گا
باقی برکتوں کا ذکر نہیں کیا سورہ یسین کی ایک آیت سلام قولا من رب الرحیم کو ایک ہزار چار سو انہتر بار پڑھو انشاءاللہ جس مقصد کیلئے پڑھو گئے مراد پوری ہوگی
خواجہ دیربی لکھتے ہیں کہ یہ مجرب ہے اور سلام قولا من رب الرحیم کو پانچ جگہ ایک کاغذ پر لکھ کر تعویذ باندھو تو حوادثات اور چور وغیرہ سے حفاظت رہے گی جو شخص صبح کو سورۃ یسین پڑھے گا اس کا پورا دن اچھا گزرے گا اور جو شخص رات میں اس کو پڑھے گا اس کی پوری رات اچھی گزرے گی حدیث شریف میں ہے کہ یسین قرآن کا دل ہے