خواص سورۃ فاتحہ
امام دارمی اور بیہقی وغیرہ کی روایت ہے کہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ سورۃ فاتحہ ہر مرض کی دوا ہے اس سورۃ کا ایک نام شافعیہ اور ایک نام سورہ الشفاء ہے اس لئے کہ یہ ہر مرض کے لیے شفا ہے
روزی کی فراوانی وغیرہ
مسند دارمی میں ہے کہ سو مرتبہ سورۃ فاتحہ پڑھ کر جو دعا مانگی جائے اس کو اللہ تعالیٰ قبول فرماتا ہے
مکان سے جن بھاگ جائے
اگر کسی گھر میں جن رہتا ہو تو سورۃ فاتحہ اور آیت الکرسی اور سورۃ جن کی ابتدائی پانچ آیات پڑھ کر اور پانی پر دم کرکے مکان کے اطراف واکناف میں چھڑک دینے کے بعد جن مکان میں سے چلا جائے گا اور انشاء اللہ تعالیٰ پھر نہ آئے گا
شفاء امراض
بزرگوں نے فرمایا کہ فجر کی سنتوں اور فرض کے درمیان میں 41 بار سورۃ فاتحہ پڑھ کر مریض پر دم کرنے سے آرام ہوجاتا ہے اور آنکھ کا درد بہت جلد اچھا ہوجاتا ہے اور اگر اتنا پڑھ کر اپنا تھوک آنکھوں پر لگا دیا جائے تو بہت مفید ہے
حضرت خواجہ نظام الدین اولیاء رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ اگر کوئی مشکل پیش آ جائے تو سورۃ فاتحہ اس طرح چالیس مرتبہ پڑھو کہ بسم اللہ الرحمن الراحیم کی میم کو الحمد کے ل میں ملاؤ اور الرحمن الرحیم کو تین بار پڑھو اور آخر میں ہر مرتبہ تین بار آمین کہو انشااللہ مقصد پورا ہوگا
بیماری اور آفتوں کو دفع کرنے کے لئے
سات دنوں تک روزانہ گیارہ ہزار مرتبہ صرف اتنا پڑھے ایاک نعبدو و ایاک نستعین اور اول و آخر تین تین بار درود شریف پڑھے بیماریوں اور بلاؤں کو دور کرنے کے لیے یہ مجرب عمل ہے