Al-Waahid Parhne Ke Fawaid
الْواحِدُ اکیلا خاصیت دنیا سے قطع تعلقی کے لیے اگر ہزار بار پڑھے تو دنیا کا تعلق اس کے قلب سے زائل ہو جائے گا
الْواحِدُ اکیلا خاصیت دنیا سے قطع تعلقی کے لیے اگر ہزار بار پڑھے تو دنیا کا تعلق اس کے قلب سے زائل ہو جائے گا
الرَّؤُوفُ نرمی کرنے والا خاصیت تسکین غضب کے لیے اپنے غصہ کے وقت یا دوسرے کے غصہ کے وقت دس بار اس کو پڑھے اور دس بار درود شریف تو غصہ کو سکون ہو جائے گا
الصَّبُورُ صبر کرنے والا خاصیت حفظ از تکالیف کے لیے آفتاب طلوع ہونے سے پہلے سو بار پڑھا کرے تو کوئی تکلیف نہ پہنچے گی اور کتابوں میں اور بھی بے شمار خواص مذکور ہیں مگر اخلاق و اعتقاد کے ساتھ اتنا بھی کافی ہے
الصَّمَدُ بے نیاز خاصیت حصول آثار صدق و دفع جوع آخر شب میں ایک سوپچیس بار پڑھے تو آثار صدیقیت کے ظاہر ہوں اور جب تک اس کا ذکر کرتا رہے گا تو بھوک کا اثر نہ ہوگا
مَالِكُ الْمُلْكِ بادشاہی کا مالک خاصیت حصول مال کے لیے اس پر مداومت کرے تو مال و تونگری حاصل ہوگی
اَلاَحَدُ یکتا خاصیت ایک ہزار مرتبہ روزانہ الواحد والاحد و پڑھنے والے کے دل سے مخلوق کی محبت و خوف نکل جائے گا بے اولاد اس اسم کو لکھ کر اپنے پاس رکھ لے تو انشاءاللہ تعالیٰ وہ صاحب اولاد ہو جائے گا
الْقَادِرُ قدرت والا خاصیت دشمن پر غلبہ اور قوت کے لیے دو رکعت پڑھ کر اس کو سو بار پڑھے تو اس کو قوت حاصل ہوگی اور اگر وضو کرتے ہوئے اس کی کثرت کرے تو دشمنوں پر غالب ہو گا
ذُوالْجَلاَلِ وَالإكْرَامِ جلال والا اور انعام والا خاصیت حصول جاہ کے لیے اس کے ذکر کرنے سے عزت وبزرگی حاصل ہوگی
الْمُقْتَدِرُ مقدور والا خاصیت آسانی تدبیر جب سو کر اٹھے اور اس کو کثرت سے پڑھے تو جو اس کی مراد ہوگی اس کی تدبیر اللہ تعالی آسان کردے گا
الْمُقْسِطُ انصاف کرنے والا خاصیت دفع وسوسہ کے لیے اس کی مداومت سے عبادت میں وسوسہ نہ آئے گا