Al-Mu’min Parhne Ke Fawaid

الْمُؤْمِنُ امن دینے والا خاصیت جو بکثرت اس کا ذکر کرے گا تو اس کو امن اور قوت ایمان ہو گی اور اگر خوفزدہ اس کو 32 بار پڑھے تو اس کی جان اور مال محفوظ رہے گا اور اپنی جان و مال میں مامون ہو گا

Al-Khaafid Parhne Ke Fawaid

الْخَافِضُ پست کرنے والا خاصیت قضاۓ حاجت کے لیے پانچ سو بار پڑھنے سے حاجت پوری ہوگی

Al-Muhaymin Parhne Ke Fawaid

الْمُهَيْمِنُ نگہبان خاصیت غسل کر کے دو رکعت نفل پڑھ کر سو بار خلوت میں کجضور قلب پڑھیں تو عالی ہمتی پیدا ہوجائے گی

Ar-Rafi Parhne Ke Fawaid

الرَّافِعُ بلند کرنے والا خاصیت ظالموں کے ظلم سے محفوظ رہنے کے لیے ستر بار پڑھنے سے ظالموں کے ظلم سے امن میں ہوگا

Al-Aziz Parhne Ke Fawaid

الْعَزِيزُ غالب خاصیت عزت و غنا کے لیے چالیس روز تک ہر روز 41 بار پڑھیں زنا ظاہری یا باطنی اور عزت نصیب ہوگی اور مخلوق میں سے کسی کا محتاج نہ ہوگا

Al-Mu’izz Parhne Ke Fawaid

الْمُعِزُّ عزت دینے والا خاصیت ھیبت در قلوب کے لیے شب دوشنبہ و شب جمعہ کو بعد مغرب چالیس بار پڑھنے سے اس کی ہیبت لوگوں کے دلوں میں پیدا ہوگی

Al-Muzil Parhne Ke Fawaid

المُذِلُّ ذلیل کرنے والا خاصیت حسد کرنے والے کے حسد سے بچنے اور اپنا حق وصول کرنے کے لیے پچھتر بار پڑھ کر سر بسجود ہو کر دعا کرے تو حاسد کے حسد سے محفوظ رہے اور جس کا حق دوسرے کے ذمہ آتا ہے اور وہ اس میں ٹال مٹول کرتا ہو تو اس … Read more

Al-Mutakabbir Parhne Ke Fawaid

الْمُتَكَبِّرُ بڑائی والا خاصیت حصول بزرگی و برکت و اولاد سعید کے لیے بکثرت پڑھنے سے بزرگی اور برکت حاصل ہوتی ہے اور شب زفاف میں بیوی کے پاس جاکر قبل مباشرت 10 بار پڑھنے سے اولاد نرینہ اور نیک بخت پیدا ہوگی

As-Sami’ Parhne Ke Fawaid

السَّمِيعُ خوب سننے والا خاصیت جمعرات کے روز بعد نماز چاشت 500 مرتبہ پڑھ کر جو دعا کرے تو قبول ہوگی

Al-Khaaliq Parhne Ke Fawaid

الْخَالِقُ پیدا کرنے والا خاصیت آفات سے محفوظ رہنے کے لیے سات روز تک متواتر روزانہ سو بار پڑھنے سے تمام آفات سے محفوظ رہے گا

Al-Baari Parhne Ke Fawaid

الْبَارِئُ عالم کا بنانے والا خاصیت اگر بانجھ عورت سات دن روزے رکھے اور پانی سے افطار کرنے کے بعد 21 بار ورد کرے تو انشاء اللہ اولاد نرینہ نصیب ہوگی

Al-Adl Parhne Ke Fawaid

الْعَدْلُ انصاف کرنے والا خاصیت تسخیر قلوب کے لیے شب جمعہ میں روٹی کے 20 ٹکڑوں پر اس کو لکھ کر کھانے سے مخلوق کے دل مسخر ہوجائیں گے

Al-Waasi’ Parhne Ke Fawaid

الْوَاسِعُ کشائش والا خاصیت مصیبتوں سے چھٹکارہ اور علم کی زیادتی کے لیے بکثرت پڑھنے سے غنا ظاہری و باطنی حاصل ہوگا اور فراخ حوصلگی و برباری پیدا ہوگی

Al-Lateef Parhne Ke Fawaid

اللَّطِيفُ   مہربان خاصیت وسعت رزق و لطف امور کے لئے 23 بار پڑھنے سے رزق میں وسعت ہوگی اور تمام کام لطف سے پورے ہوں گے