Al-Mumeet Parhne Ke Fawaid
اَلْمُمِيتُ مارنے والا خاصیت زوال از اسراف ومعاصی کے لیے جس کو عادت اسراف کی ہویا نفس اطاعت پر آمادہ نہ ہوتا ہو تو اس کو کثرت سے پڑھا کرے
اَلْمُمِيتُ مارنے والا خاصیت زوال از اسراف ومعاصی کے لیے جس کو عادت اسراف کی ہویا نفس اطاعت پر آمادہ نہ ہوتا ہو تو اس کو کثرت سے پڑھا کرے
الْمُتَعَالِي بلند صفتوں والا خاصیت رفعت درستی کے لیے اس کے ذکر سے رفعت اور درستی حاصل ہوگی
الْهَادِي ہدایت دینے والا خاصیت فہم صحیح کے لیے اس کے ذکر سے یا لکھ کر پاس رکھنے سے بصیرت اور فہم صحیح پیدا ہوگئی اہل حکومت کے لیے بھی مناسب ہے
الْحَيُّ زندہ خاصیت بیماریوں سے نجات کے لیے اس کو کثرت سے پڑھنے یا لکھ کر پینے سے ہر قسم کے امراض سے شفا ہوگی
الْبَرُّ احسان کرنے والا خاصیت سودائے نص در نیک بختی کے لیے اگر سات مرتبہ پڑھ کر بچہ پر دم کیا کرے تو بچہ نیک بخت اٹھے گا
الْبَدِيعُ نئی طرح پیدا کرنے والا خاصیت قضاۓ حاجت رفع ضرر کے لیے اس کو ہزار بار پڑھے تو حاجت پوری ہوگی اور ضرر رفع ہو گا
الْقَيُّومُ سب کا تھامنے والا خاصیت جس کو نیند نہ آتی ہو تو وہ اس کو کثرت سے پڑھے تو نیند آجائے گی یاحی یا قیوم کو فجر سے طلوع تک پڑھنے سے مستعدی اور آمادگی اطاعات میں حاصل ہو
التَّوَابُ توبہ قبول کرنے والا خاصیت توفیق توبہ و خلاصی ازظالم کے لیے بعد نماز چاشت 320 بار پڑھے تو توبہ کی توفیق حاصل ہو گی اور اگر ظالم پر دس بار پڑھے تو اس سے خلاصی ہو گی
اَلْبَاقِي باقی رہنے والا خاصیت خلاصی ازضررو غم کے لیے ہزار بار پڑھے تو ضرور غم سے خلاصی ہو گئی
الْوَاجِدُ پانے والا خاصیت دل کی طاقت کے لیے روٹی کے لقمہ پر پڑھ کر کھائے تو تقویت قلب حاصل ہو گی
الْمُنْتَقِمُ بدلہ لینے والا خاصیت دشمن سے انتقام کے لئے جو شخص اپنے ظالم دشمن سے انتقام نہ لے سکتا ہو تو اس کو کثرت سے پڑھا کرے اللہ تعالی خود انتقام لے لیں گے
الْوَارِثُ سب کا وارث خاصیت دفع حیرت کے لیے درمیان مغرب وعشا کے ہزار بار پڑھے تو حیرت دفع ہو گی
الْمَاجِدُ عزت والا خاصیت دل کی روشنی کے لیے جو اسکو ہمیشہ پڑھے گا تو اسکا دل منور ہو گا
العَفُوُّ معاف کرنے والا خاصیت عفو ذنوب و رضا کے لئے بکثرت پڑھے تو گناہوں سے معافی اور رضائے الہی حاصل ہوگی
الرَّشِيدُ نیک راہ بتانے والا خاصیت قبول اعمال کے لئے بعد نماز عشاء کے سو بار پڑھے تو عمل قبول ہوگا