Al-Maani’ Parhne Ke Fawaid
اَلْمَانِعُ روکنے والا خاصیت یہ بھی حصول مراد کے لیے جو اپنی مراد تک نہ پہنچ سکے اس کو صبح و شام پڑھا کرے مراد حاصل ہو جائے گی
اَلْمَانِعُ روکنے والا خاصیت یہ بھی حصول مراد کے لیے جو اپنی مراد تک نہ پہنچ سکے اس کو صبح و شام پڑھا کرے مراد حاصل ہو جائے گی
الْمُبْدِئُ پہلی بار پیدا کرنے والا خاصیت حفاظت حمل کے لیے حاملہ کے بطن پر آخر شب میں پڑھے تو حمل محفوظ رہے گا اور ساقط نہ ہوگا
الظَّاهِرُ ظاہر خاصیت نور ولائیت کے لیے اشراق کے وقت بکثرت پڑھے تو قلب میں نور ولایت ظاہر ہو گی
الضَّارَّ نقصان پہنچانے والا خاصیت دفع ضرر کے لیے شب جمعہ میں سو بار پڑھے ضر سے محفوظ رہے گا
الْمُعِيدُ دوبارہ پیدا کرنے والا خاصیت بھولی ہوئی بات یاد کرنے کے لیے اگر کوئی بات بھول جائے اور یاد نہ آئے تو اس کو بار بار پڑھے خواہ انتہا یا پھر یا مبدی کے ساتھ تو ان شاءاللہ تعالیٰ وہ بات یاد آ جائےگی
الْبَاطِنُ پوشیدہ خاصیت حصول انس کے لئے ہر روز تین بار ایک گھنٹہ تک اس کو پڑھے تو کیفیت انس کی حاصل ہوگی
النَّافِعُ نفع پہنچانے والا خاصیت حصول نفع کے لیے جس چیز سے نفع حاصل کرنا ہو تو اس کو دل سے پڑھے
الْمُحْيِي زندہ کرنے والا خاصیت امن از فراق جنس جس کو کسی سے مفارقت کا اندیشہ ہو یا قید کا خوف ہو تو وہ اس کو بکثرت پڑھے
الْوَالِي مالک خاصیت امن از رعد و برق کے لیے اس کی کثرت کڑک بجلی سے محفوظ رکھتی ہے
النُّورُ روشن کرنے والا خاصیت نور ہدایت قلب کے لیے اس کے ذکر سے نور قلب حاصل ہوگا