Ar-Raqeeb Parhne Ke Fawaid

الرَّقِيبُ  نگہبان خاصیت حفظ مال و عیان ودستیابی گم شدہ و حفظ اسقاط حمل و امن اہل سفر کے لیے اس کے ذکر کرنے سے مال و عیال محفوظ رہے گا اور جس کی کوئی چیز گم ہو جائے اس کو بہت پڑھے تو انشا اللہ تعالی مل جائے گی اور اگر اسقاط حمل کا … Read more

Al-Hakam Parhne Ke Fawaid

الْحَكَمُ فیصلہ کرنے والا خاصیت انکشاف اسرار کے لیے نصف شب کے وقت باوضو حضور قلب سے کچھ دیر تک پڑھے تو اللہ تعالی اس کے قلب کو محل اسرار فرمائیں گے

Al-Mujeeb Parhne Ke Fawaid

الْمُجِيبُ قبول کرنے والا خاصیت قبولیت دعا غنا و فراخ حوصلگی کے لئے دعا کے ساتھ اس کو پڑھنا موجب قبولیت دعا ہے

Al-Adl Parhne Ke Fawaid

الْعَدْلُ انصاف کرنے والا خاصیت تسخیر قلوب کے لیے شب جمعہ میں روٹی کے 20 ٹکڑوں پر اس کو لکھ کر کھانے سے مخلوق کے دل مسخر ہوجائیں گے

Al-Waasi’ Parhne Ke Fawaid

الْوَاسِعُ کشائش والا خاصیت مصیبتوں سے چھٹکارہ اور علم کی زیادتی کے لیے بکثرت پڑھنے سے غنا ظاہری و باطنی حاصل ہوگا اور فراخ حوصلگی و برباری پیدا ہوگی

Al-Lateef Parhne Ke Fawaid

اللَّطِيفُ   مہربان خاصیت وسعت رزق و لطف امور کے لئے 23 بار پڑھنے سے رزق میں وسعت ہوگی اور تمام کام لطف سے پورے ہوں گے

Al-Hakeem Parhne Ke Fawaid

الْحَكِيمُ حکمت والا خاصیت دفع مصائب و کشادگی علم بکثرت ذکر کرنے سے مصائب دفع ہوں گے اور دروازہ علم و حکمت کشادہ ہوگا

Al-Khabeer Parhne Ke Fawaid

الْخَبِيرُ خبر رکھنے والا خاصیت انکشاف اخبار مخفیہ و درستی حالت موذی کے لیے سات روز تک بکثرت پڑھنے سے پوشیدہ خبریں معلوم ہونے لگے گی اور جو کسی موذی کے پنجہ میں گرفتار ہو تو اس کو بکثرت پڑھنے سے حالت درست ہو جائے گی

Al-Wadud Parhne Ke Fawaid

الْوَدُودُ محبت کرنے والا خاصیت تسخیر زوجہ کے لیے اگر کھانے پر ایک ہزار بار پڑھ کر بیوی کے ساتھ کھانا کھائے تو وہ محب اور فرما نبردار ہوجائے گی

Al-Haleem Parhne Ke Fawaid

الْحَلِيمُ بردبار خاصیت ریاست و راحت کاروبار میں برکت اور امن سوری کشتی کے لیے اگر رئیس آدمی اس کو بکثرت پڑھے تو اس کی سرداری خوب اور راحت سے رہے اور اگر کاغذ پر لکھ کر پانی سے دھو کر اپنے پیشہ کے آلات و اوزار پر ملے تو اس پیشہ میں برکت ہو … Read more

Al-Majeed Parhne Ke Fawaid

الْمَجِيدُ بڑی شان والا خاصیت دفعہ برص کے لیے اگر برص والا ایام بیض میں روزہ رکھے اور ہر روز افطار کے وقت اس کو بکثرت پڑھے تو انشاءاللہ تعالی وہ اچھا ہو جائے گا

Al-Azeem Parhne Ke Fawaid

الْعَظِيمُ بہت عظمت والا خاصیت عزت اور شفا کےلیے بکثرت پڑھنے سے عزت اور ہر مرض سے شفا نصیب ہو گی

Al-Ba’ith Parhne Ke Fawaid

الْبَاعِثُ اُٹھانے والا خاصیت علم کی روشنی کے لئے جو شخص سوتے وقت سینہ پر ہاتھ رکھ کر اس کو سو بار پڑھا کرے تو اس کا قلب علم و حکمت سے منور ہو گا

Al-Ghafoor Parhne Ke Fawaid

الْغَفُورُ خوب بخش دینے والا خاصیت بخار کے لئے بخار والے کو تین بار لکھ کر باندھ دیا جائے تو بخار جاتا رہے گا

Ash-Shaheed Parhne Ke Fawaid

الشَّهِيدُ  حاضر خاصیت اولاد اور بیوی فرمانبردار ہو اگر نافرمان اولاد یا بیوی کی پیشانی پکڑ کر اس کو پڑھے یا ہزار بار پڑھ کر دم کرے تو وہ فرما نبردار ہو جائیں گے