As-Samad Parhne Ke Fawaid

الصَّمَدُ بے نیاز خاصیت حصول آثار صدق و دفع جوع آخر شب میں ایک سوپچیس بار پڑھے تو آثار صدیقیت کے ظاہر ہوں اور جب تک اس کا ذکر کرتا رہے گا تو بھوک کا اثر نہ ہوگا

Maalik-ul-Mulk Parhne Ke Fawaid

مَالِكُ الْمُلْكِ بادشاہی کا مالک خاصیت حصول مال کے لیے اس پر مداومت کرے تو مال و تونگری حاصل ہوگی

Al-Ahad Parhne Ke Fawaid

اَلاَحَدُ یکتا خاصیت ایک ہزار مرتبہ روزانہ الواحد والاحد و پڑھنے والے کے دل سے مخلوق کی محبت و خوف نکل جائے گا بے اولاد اس اسم کو لکھ کر اپنے پاس رکھ لے تو انشاءاللہ تعالیٰ وہ صاحب اولاد ہو جائے گا

Al-Qaadir Parhne Ke Fawaid

الْقَادِرُ قدرت والا خاصیت دشمن پر غلبہ اور قوت کے لیے دو رکعت پڑھ کر اس کو سو بار پڑھے تو اس کو قوت حاصل ہوگی اور اگر وضو کرتے ہوئے اس کی کثرت کرے تو دشمنوں پر غالب ہو گا

Zul-Jalaali-wal-Ikram Parhne Ke Fawaid

ذُوالْجَلاَلِ وَالإكْرَامِ جلال والا اور انعام والا خاصیت حصول جاہ کے لیے اس کے ذکر کرنے سے عزت وبزرگی حاصل ہوگی

Al-Muqtadir Parhne Ke Fawaid

الْمُقْتَدِرُ مقدور والا خاصیت آسانی تدبیر جب سو کر اٹھے اور اس کو کثرت سے پڑھے تو جو اس کی مراد ہوگی اس کی تدبیر اللہ تعالی آسان کردے گا

Al-Muqsit Parhne Ke Fawaid

الْمُقْسِطُ انصاف کرنے والا خاصیت دفع وسوسہ کے لیے اس کی مداومت سے عبادت میں وسوسہ‏‏ نہ آئے گا

Al-Muqaddim Parhne Ke Fawaid

الْمُقَدِّمُ آگے کرنے والا خاصیت قوت و نجات اور معرکہ کے لیے معرکہ میں جا کر پڑھے تو قوت اور نجات ہوگی

Al-Jaami’ Parhne Ke Fawaid

الْجَامِعُ اکھٹا کرنے والا خاصیت اجتماع با حباب و مراد دستیابی گمشدہ کے لیے اس کی مداومت سے اپنے مقاصد و احباب سے مجتمع رہے گا اور جس کی کوئی چیز گم ہوجائے تو اس کے پڑھنے سے مل جائے گی

Al-Mu’akhkhir Parhne Ke Fawaid

الْمُؤَخِّرُ پیچھے کرنے والا خاصیت برے کاموں سے بچنے کے لیے کثرت سے پڑھے تو برے کاموں سے توبہ نصیب ہوگی

Al-Ghaniyy Parhne Ke Fawaid

الْغَنِيُّ بے پروا خاصیت دفع مرض و بلاء غنا ومحبت زوجہ اور کسی مرض یا بلا کے وقت پڑھے تو جاتا رہے گا