Surah Ibraheem Parhne Ke Fawaid
خواص سورۃ ابراہیم جو شخص جادو کے زورسے نہ مرد بنا دیا گیا ہو تو وہ روزانہ تین بار اس سورت کو پڑھے انشاءاللہ تعالیٰ جادو دفع ہو جائے گا اور نامردی دور ہوجائے گی
خواص سورۃ ابراہیم جو شخص جادو کے زورسے نہ مرد بنا دیا گیا ہو تو وہ روزانہ تین بار اس سورت کو پڑھے انشاءاللہ تعالیٰ جادو دفع ہو جائے گا اور نامردی دور ہوجائے گی
خواص سورۃ الروم دشمنوں پر فتح پانے کے لیے اس کو اکیس بار پڑھو
خواص سورۃ محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس کو آب زمزم میں مشک و زعفران حل کرکے لکھو اور پیؤ عزت وعظمت ملے گی اور طرح طرح کی بیماریوں سے شفا حاصل ہوگی
خواص سورۃ الحجر اس سورۃ کو لکھ کر تعویذ پہننے والا لوگوں کی نظروں میں محبوب ہو گا اس کے کاروبار میں ترقی اور روزی میں برکت ہوگی
خواص سورۃ لقمن اس کو پڑھنے والا کبھی پانی میں غرق نہیں ہوگا اور ہر بیماری سے شفا پائے گا
خواص سورۃ الفتح دشمنوں پر فتح پانے کے لیے اس کو 21مرتبہ پڑھو اگر رمضان کا چاند دیکھ کر اس کے سامنے پڑھا جائے تو انشاءاللہ سال بھر میں امن رہے گا
خواص سورۃ النحل اگر اس کو لکھ کر دشمن کے مکان میں دفن کر دیں تو گھر ویران ہوجائے گا کھیت اور باغ میں دفن کر دیں تو ستیاناس ہو جائے گا لیکن یہ اسی دشمن کے لئے کرنا جائز ہے جس کو تباہ کرنے کے لئے شریعت اجازت دے
خواص سورۃ السجدہ اس کو سات مرتبہ مریض بالخصوص جذامی اور دق والے پر پڑھ کر دم کریں انشا ءاللہ شفاء ہوگی
خواص سورۃ الحجرات محبت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور ایمان کی سلامتی اور گھر میں خیروبرکت کے لیے اس کو اکتالیس بار پڑھ کر دعا مانگو اور پانی پر دم کرکے پی لو
خواص سورۃ بنی اسرائیل اگر کوئی لڑکا کند دماغ یا توتلا ہو تو اس سورۃ کو مشک و زعفران سے لکھ کر پانی میں حل کرکے پلاؤ انشاءاللہ دماغ کھل جائے گا اور لڑکا فصیح زبان والا ہو جائے گا
خواص سورۃ الاحزاب جس لڑکی کے لیے نکاح کا پیغام نہ آتا ہو اس کو اس سورۃ کا نقش پہنا دو تو بہت جلد اس کی شادی ہو جائے گی
خواص سورۃ ق باغ میں پھولوں کی کثرت اور کھیتوں میں پیداوار بڑھانے کے لیے اس سورہ کو 21 مرتبہ پڑھ کر پانی دم کر کے درختوں اور کھیتوں پر چھڑک دیں تو انشاء اللہ بے شمار خیروبرکت ہوگی
خواص سورۃ کہف اس سورۃ کو ہمیشہ پڑھنے والا برص و جذام اور خصوصا دجال کے فتنوں سے محفوظ رہے گا
خواص سورۃ السباء ظالم کے ظلم سے نجات پانے کے لیے اس کو لکھ کر تعویذ بناو اور پہن لو
خواص سورۃ الذاریات اس کو ستر بار پڑھنے سے آدمی غنی ہوجاتا ہے اور قحط رفع ہو جاتا ہے