Surah Ar-Rum PArhne Ke Fawaid
خواص سورۃ الروم دشمنوں پر فتح پانے کے لیے اس کو اکیس بار پڑھو
خواص سورۃ الروم دشمنوں پر فتح پانے کے لیے اس کو اکیس بار پڑھو
خواص سورۃ الفتح دشمنوں پر فتح پانے کے لیے اس کو 21مرتبہ پڑھو اگر رمضان کا چاند دیکھ کر اس کے سامنے پڑھا جائے تو انشاءاللہ سال بھر میں امن رہے گا
خواص سورۃ الحجر اس سورۃ کو لکھ کر تعویذ پہننے والا لوگوں کی نظروں میں محبوب ہو گا اس کے کاروبار میں ترقی اور روزی میں برکت ہوگی
خواص سورۃ لقمن اس کو پڑھنے والا کبھی پانی میں غرق نہیں ہوگا اور ہر بیماری سے شفا پائے گا
خواص سورۃ الحجرات محبت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور ایمان کی سلامتی اور گھر میں خیروبرکت کے لیے اس کو اکتالیس بار پڑھ کر دعا مانگو اور پانی پر دم کرکے پی لو
خواص سورۃ النحل اگر اس کو لکھ کر دشمن کے مکان میں دفن کر دیں تو گھر ویران ہوجائے گا کھیت اور باغ میں دفن کر دیں تو ستیاناس ہو جائے گا لیکن یہ اسی دشمن کے لئے کرنا جائز ہے جس کو تباہ کرنے کے لئے شریعت اجازت دے
خواص سورۃ السجدہ اس کو سات مرتبہ مریض بالخصوص جذامی اور دق والے پر پڑھ کر دم کریں انشا ءاللہ شفاء ہوگی
خواص سورۃ ق باغ میں پھولوں کی کثرت اور کھیتوں میں پیداوار بڑھانے کے لیے اس سورہ کو 21 مرتبہ پڑھ کر پانی دم کر کے درختوں اور کھیتوں پر چھڑک دیں تو انشاء اللہ بے شمار خیروبرکت ہوگی
خواص سورۃ بنی اسرائیل اگر کوئی لڑکا کند دماغ یا توتلا ہو تو اس سورۃ کو مشک و زعفران سے لکھ کر پانی میں حل کرکے پلاؤ انشاءاللہ دماغ کھل جائے گا اور لڑکا فصیح زبان والا ہو جائے گا
خواص سورۃ الاحزاب جس لڑکی کے لیے نکاح کا پیغام نہ آتا ہو اس کو اس سورۃ کا نقش پہنا دو تو بہت جلد اس کی شادی ہو جائے گی
خواص سورۃ الذاریات اس کو ستر بار پڑھنے سے آدمی غنی ہوجاتا ہے اور قحط رفع ہو جاتا ہے
خواص سورۃ کہف اس سورۃ کو ہمیشہ پڑھنے والا برص و جذام اور خصوصا دجال کے فتنوں سے محفوظ رہے گا
خواص سورۃ السباء ظالم کے ظلم سے نجات پانے کے لیے اس کو لکھ کر تعویذ بناو اور پہن لو
خواص سورۃ نون نماز میں اس سورہ کو پڑھنے سے چغلخوروں سے حفاظت ہو جاتی ہے
خواص سورۃ انشقاق جس بچے کا دودھ چھڑانا منظور ہو اس کو سورہ کا تعویذ پہنا دو اور در دزہ کی تکلیف میں گڑ اور پانی پر دم کرکے پلانے سے بہت جلد پیدائش ہو جاتی ہے