Surah At-Takweer Parhne Ke Fawaid
خواص سورۃ التکویر سورہ تکویر پڑھ کر آنکھوں پر دم کرنے سے آشوب چشم اور جالا وغیرہ دور ہو جاتا ہے اور اگر اس سورہ کو زعفران سے لکھ کر سات روز تک نا مرد کو پلایا جائے تو امید ہے کہ انقلاب حال شروع ہو جائے گا
خواص سورۃ التکویر سورہ تکویر پڑھ کر آنکھوں پر دم کرنے سے آشوب چشم اور جالا وغیرہ دور ہو جاتا ہے اور اگر اس سورہ کو زعفران سے لکھ کر سات روز تک نا مرد کو پلایا جائے تو امید ہے کہ انقلاب حال شروع ہو جائے گا
خواص سورۃ القدر جو شخص روزانہ اس کو صبح و شام تین تین بار پڑھے گا تو اللہ تعالی اس کے عزت بڑھا دے گا
خواص سورۃ التحریم ادائے قرض اور حصول غنا کے لئے 21 بار پڑھو
خواص سورۃ انفطار اس کی تلاوت کی برکت سے قیدی جلد چھوٹ جاتا ہے
خواص سورۃ بینہ یہ برص اور یرقان کے علاج کے لئے مفید ہے ترکیب یہ ہے کہ اس سورہ کو بکثرت پڑھا کریں اور اس کا نقش پانی میں گھول کر پلائیں انشاءاللہ صحت ہوجائے گی
خواص سورۃ ملک حدیث شریف میں ہے کہ جو شخص ہر رات میں اسے پڑھے گا تو وہ عذاب قبر سے محفوظ رہے گا
خواص سورۃ المطففین جس چیز پر پڑھ دو گے انشا اللہ وہ دیمک سے محفوظ رہے گا اور اگر لکھ کر بانجھ عورت کے گلے میں تعویذ پہنا دو تو انشاءاللہ صاحب اولاد ہو جائے گی
خواص سورۃ زلزال یہ سورۃ چوتھائی قرآن کے برابر ہے اس کو ستر مرتبہ پڑھنے سے مشکل دور ہوجاتی ہے اور اس کے پڑھنے سے آسیب بھی دور ہو جاتا ہے
خواص سورۃ نون نماز میں اس سورہ کو پڑھنے سے چغلخوروں سے حفاظت ہو جاتی ہے
خواص سورۃ انشقاق جس بچے کا دودھ چھڑانا منظور ہو اس کو سورہ کا تعویذ پہنا دو اور در دزہ کی تکلیف میں گڑ اور پانی پر دم کرکے پلانے سے بہت جلد پیدائش ہو جاتی ہے
خواص سورۃ العادیات جس آدمی یا جانور کو نظر لگی ہو تو اس پر سات مرتبہ اس سورۃ کو پڑھ کر دم کریں نظر دفع ہو جائے گی اور درد جگر والے کو یہ لکھ کر دھوکر تین دن تک پلائیں
خواص سورۃ الحاقۃ پانی پر دم کرکے آسیب زدہ کو پلاؤ جو بچہ زیادہ روتا ہو اس کو بھی پلاؤ جب بچہ پیدا ہو تو نہلانے کے بعد اس کا پڑھا ہوا پانی بچے کے منہ پر مل دو تو بچہ انشاءاللہ ذہین ہو گا
خواص سورۃ البروج عصر کے بعد تلاوت کرنے سے پھوڑے پھنسی سے نجات مل جاتی ہے
خواص سورۃ القارعتہ اس سورہ کو 100بار پڑھ دینے سے نظر بد دفع ہوجاتی ہے اور مکان میں لکھ کر لگانے سے بلاؤں سے امان اور حفاظت رہتی ہے
خواص سورۃ المعارج احتلام کو روکنے کے لیے سونے سے پہلے آٹھ بار پڑھنا مفید ہے