Khwab Mein Hazrat Yunus(A.S) Ko Dekhne Ki Tabeer
حضرت یونسؑ کو دیکھنا غم و آلام کی تاریکی خوشی اور فارغ البالی کی روشنی سے مبدل ہو
حضرت یونسؑ کو دیکھنا غم و آلام کی تاریکی خوشی اور فارغ البالی کی روشنی سے مبدل ہو
حضرت جبرائیلؑ کو غصہ میں دیکھنا غم و اندوہ میں مبتلا ہو کسی آسمانی بلا میں گرفتار ہو بد نام ہو اور عیش و عشرت میں حصہ لینے کی کوشش کرے مگر بد نام ہو اور اسلام سے بے بہرہ رہے بروں کی صحبت حاصل کرے
حضرت ایوبؑ کو دیکھنا ناامیدی میں امید ہو سخاوت کرے
حضرت جبرائیلؑ سے خوشخبری سننا غیب سے نصرت الٰہی نصیب ہو دین و دنیا میں خیر و برکت پائے خویش و اقارب میں بزرگ ہو والدین کا تابعدار بنے
حضرت عیسیؑ کو دیکھنا عبادت خداوندی میں مشغول ہو دنیا سے کنارہ کش ہو
حضرت جبرائیلؑ سے نصیحت حاصل کرنا دین میں بزرگ ہو برے کاموں سے نفرت کرے حرام سے پرہیز اور عبادت خداوندی میں مشغول ہو
حضرت ابوبکرؓ کو دیکھنا عظمت اور خوشی حاصل ہو دین میں بزرگی پائے
حضرت جبرائیلؑ سے کوئی چیز حاصل کرنا غیب سے خزانہ ہاتھ آئے کاروبار میں ترقی ہو شہرت عام ہو مگر فکر مند رہے
حضرت عمرؓ کو دیکھنا عادل اور انصاف پسند ہو دین کا حامی اور مددگار ہو اور صاحب عزت ہو
حضرت میکائیلؑ کو اپنی صورت میں دیکھنا خیروبرکت سے دل مطمئن ہو نیکوں کی صحبت حاصل ہو بیوی نیک خصال ملے دشمن پریشان ہوں
حضرت عثمانؓ کو دیکھنا زبد و تقویٰ اختیار کرے علم دینی حاصل کرے اور شہید ہو
حضرت میکائیلؑ سے ملنا یا کچھ لینا رزق میں اس قدر فراخی ہو کہ غنی بن جائے اور بڑے مال داروں میں شامل ہو
حضرت علی کرم اللہ وجہہ کو دیکھنا عادل اور منصف ہو دنیا میں بھلائی پھیلائے بہادری میں نام پیدا کرے کسی کے ہاتھ سے موت ہو یا اولیاء اللہ میں شمار ہو
حضرت میکائیلؑ سے ملاقات کرنا دنیا میں مشہور ہو اور اولاد کو خوشحال دیکھے مگر دشمنوں سے گزند پہنچے آخرت نیک ہو
حضرت امام حسنؑ و حسینؑ کو دیکھنا خیر و برکت حاصل کرے دین کا مددگار ہو مگر دنیا داروں کی نظروں میں حقیر ہو ادنی درجہ کی شہادت حاصل ہو