Khwab Mein Shitar Murg Pakarne Ki Tabeer
شتر مرغ پکڑنا نفس کے پھندے میں گرفتار ہو حرص و ہوا میں پھنسے
شتر مرغ پکڑنا نفس کے پھندے میں گرفتار ہو حرص و ہوا میں پھنسے
صحرا دیکھنا حاکم یا بادشاہ سے فائدہ اٹھائے مسرت حاصل ہو
صدقہ دینا غم و اندوہ سے نجات پائے قرض سے خلاصی ہو بیمار ہو تو شفا پائے
صابون دیکھنا پرہیزگاری اور تقویٰ اختیار کرے
صراف دیکھنا نیک و بد کے پہچاننے کی تمیز ہو قیافہ شناسی میں کامل ہو
صدقہ اپنے ہاتھ سے بانٹنا غلام ہو تو آزادی ملے قید ہو تو رہائی پائے کافر ہو تو مسلمان ہو جائے
صابون سے بیگانے کپڑے دھونا چغلی غیبت اختیار کرے اگر عالم دیکھے تو ہدایت دے فیض عام ہو
صراف کو پرکھتے دیکھنا نیک وبد نفع و نقصان سے آگاہ ہو خیر سے آگاہ ہو
صدقہ لینا یا پانا گداگری اختیار کرے قلاش ہو یا فکر معاش میں سرگردان ہو
صابون دینا اپنا مال خوشی سے کسی کو دے یا ہدایت کرے
صرافی کرنا یا صراف بننا لوگوں کی خیانت اور غیبت میں مشغول ہو خرافات بکنے اور اپنا نقصان آپ کرنے کا باعث ثابت ہو
صحرا سرسبز دیکھنا بادشاہ مہربان ہو یا عالم باعمل سے فیض روحانی پائے خوشحال ہو
صالح شخص دیکھنا پرہیزگاری کی طرف راغب ہو نیک دیندار خدا ترس ہو
صراحی دیکھنا عورت نازک بدن حسینہ پائے مجامعت سے لطف اٹھائے
صحرا سنسان دیکھنا کسی مصیبت میں گرفتار ہو جس میں بے یارومددگار ہو