Khwab Mein Hazrat Abdullah Bin Abbas(R.A) Aur Ibne Masood(R.A) ko Dekhne Ki Tabeer
حضرت عبداللہ بن عباسؓ وابن مسعودؓ کو دیکھنا محدث ہو علم فقہ حاصل کرے مجہتدین کا مرتبہ پائے اگر بے علم ہو تو دنیا کا مال ہاتھ آئے زندگی آرام سے بسر ہو
حضرت عبداللہ بن عباسؓ وابن مسعودؓ کو دیکھنا محدث ہو علم فقہ حاصل کرے مجہتدین کا مرتبہ پائے اگر بے علم ہو تو دنیا کا مال ہاتھ آئے زندگی آرام سے بسر ہو
حضرت عزرائیلؑ کو خندہ رو دیکھنا درازی عمر کا باعث ہے راحت و آرام پائے بے فکری میں عمر گزرے اور نیک انجام ہو
حضرت داودؑ کو دیکھنا عزت وبزرگی مال و دولت حاصل ہو کوئی نئی چیز ایجاد کرے
حضرت بلال حبشیؓ کو دیکھنا موذن کی عزت و درجہ ملے عاشق رسول ہو دنیا سے کنارہ کش ہو
حضرت عزرائیلؑ سے شیرینی لینا یا کھانا سکرات موت میں آسانی ہو نیکوں میں داخل ہو قبر کو روشن و فراخ پائے دنیا میں راحت نصیب ہو
حاملان عرش کو حمد و ثنا و تسبیح کرتے دیکھنا اللہ تعالی کا قرب حاصل ہو اولیاءاللہ کی صف میں شامل ہو عاقبت نیک ہو اپنی موت کو قریب سمجھے
حضرت عزرائیلؑ کو غصہ میں دیکھنا بیمار ہو سخت پریشانی اٹھائے جان کنی میں سختی ہو اور انجام برا ہو
حضرت عزرائیلؑ کو دور سے دیکھنا کسی بادشاہ وقت سے کام پڑے یا کسی امیر و رئیس سے ملاقات ہو سفر دراز درپیش ہو
حضرت عزرائیلؑ کو آسمان سے اترتے دیکھنا اچانک موت واقع ہو دل پریشان ہو صدمہ عظیم ہو اور اگر باشاہ دیکھے تو آسمانی بلائیں نازل ہوں
حضرت عزرائیلؑ کو آسمان پر چڑھتے دیکھنا اگر بیمار ہو تو شفا پائے راحت ہاتھ آئے اور اگر غریب ہو تو مالدار ہو جائے اگر بادشاہ دیکھے رعیت کو خوشحال پائے
کراما کاتبین کو دیکھنا دین و دنیا کی فلاح پائے اگر مفلس دیکھے تو راحت حاصل ہو
فرشتوں کو سجدہ کرتے ہوئے دیکھنا دین و دنیا کی کامرانی کا سبب ہے عاقبت نیک ہو
فرشتوں کو عورتوں کی شکل میں دیکھنا خدا تعالی پر بہتان لگائے بے دین ہو شریر لوگوں میں داخل ہو عاقبت خراب دیکھے
فرشتوں کو اڑتے دیکھنا دولت ہاتھ آئے دین و دسترس حاصل ہو بخت بلند ہو
فرشتوں کے ساتھ اڑنا فرشتوں کو دیکھنا افعال بد سے تائب ہو موت کو قریب سمجھے آخرت نیک ہو اگر دور ہو تو مصیبت میں مبتلا ہو اگر نزدیک ہو تو آرام پائے