Khwab Mein Dozekh Mein Apne Teyen Dekhna
دوزخ میں اپنے تئیں دیکھنا گناہوں میں گرفتار ہو بدکردار ہو عاقبت خوار ہو
دوزخ میں اپنے تئیں دیکھنا گناہوں میں گرفتار ہو بدکردار ہو عاقبت خوار ہو
دھواں محیط دیکھنا قہر الٰہی نازل ہو یا وبا پھیلے دنیا تکلیف اٹھائے
دودھ بھرے پستان دیکھنا اگر عورت اپنے پستان دیکھے تو فرزند پیداہو اگر مرد دیکھے تو مال و زر پائے
دوزخ میں مقیمی ہونا کاروبار اور تلاش روزی میں ہمیشہ مبتلا رہے فکر و اندیشہ ہو
دھواں منہ سے نکلنا بادشاہ یا حاکم شہر سے تکلیف پائے باعث رنج و غم ہے
دوات دیکھنا یا پانا خاندان سے جھگڑا ہو مال عورت سے ملے یا بیوی حاملہ ھو
دوزخ میں جلنا دنیا کے برے اعمال بکثرت کرے گناہ گار ہو شرمسار ہو
دھواں اڑتا ہوا دیکھنا وباء بلا سے لوگ نجات پائیں یا حاکم ظالم سے خلاصی ہو
دوات سے لکھنا گناہوں سے نفرت ہو ہدایت پائے
دوشالہ پر بیٹھنا سخی و غنی ہو مال اس قدر پائےکے حساب نہ ہوسکے متکبر و مغرور ہو
دہلیز دیکھنا عورت یا کنیز فرمابردار ملے
دوات ٹوٹتے دیکھنا عورتوں سے نفرت کرے
دوشالہ خریدنا عورت گلفام و نازک اندام پائے عیش وعشرت حاصل ہو
دوزخ میں کھینچ کر لے جایا جانا مشرک اور مرتد ہو اگر توبہ کرے تو راہ راست پر چلے عاقبت نیک ہو
دہلیز خوبصورت دیکھنا عورت پاکیزہ ملے حسن و جمال سے مسرور ہو آرام وراحت پائے