Khwab Mein Debiya Dekhna
ڈبیا دیکھنا دل کی حقیقت سے تعبیر ہے اگر ڈبیہ کھلی دیکھے تو راز آشکار ہو
ڈبیا دیکھنا دل کی حقیقت سے تعبیر ہے اگر ڈبیہ کھلی دیکھے تو راز آشکار ہو
ڈیوڑھی تیار کرنا زندگی سے مایوس ہو قبر اور موت سے مانوس ہو
ذخیرہ درختوں کا دیکھنا سبز درختوں کو دیکھے تو مال و دولت بے اندازہ پائے اگر خشک درخت دیکھے تو اسی قدر نقصان اٹھائے
ڈبیا بند دیکھنا دل کی بات پوشیدہ رکھے صاحب تدبیر ہو با توقیر ہو
ذاکر دیکھنا موجب خیرو برکت ہے راہ ہدایت پائے
ذخیرہ پھل واناج کا دیکھنا غیب سے دولت ملے انعام پائے راحت حاصل ہو
ڈھولک بجانا افلاس سے پریشان ہو بے تد بیر و حیران ہو اگر عورتوں کو بجاتا دیکھے تو باعث مسرت ہے
ذکر سننا یا کرنا یاد خدا میں مشغول ہو نیکی حاصل ہو ذکرنیک سننا اچھا ہے
ذخیرہ اناج کا دیکھنا تجارت سے نفع حاصل ہو یا کاروبار میں ترقی ہو
ڈھولک کی آواز سننا اگر آواز دور سے آئے تو خوش خبری پائے اور اگر نزدیک سے سنے تو غم و اندوہ میں پڑے مصیبت اٹھائے
ذکر الہی کرنا بزرگان دین میں شامل ہو عبادت سے عامل ہو
ذخیرہ ایندھن کا دیکھنا مفلوق الحال ہو سر گردان و حیران ہو مصیبت آئے
ڈھولکی بجانا اس کی تعبیر بھی ڈھولک کے موافق ہے
ذکر دنیا کا کرنا دنیا کی دولت حاصل کرنے میں کوشاں رہے حرام مال پائے
ذکر دیکھنا مبارک خواب ہے فرزند سعید خوبصورت پیدا ہو