دینار سرخ پانا دین و دنیا کے کاموں میں قوت حاصل ہو عامل کامل ہو
Browsing: Suchi Tabeeren
ڈرنا سانپ بچھو سے دشمن سے نقصان پہنچنے کا احتمال ہے
ڈولی خوشنما خریدنا گھر کے منتظمہ نیک سیرت اور خوش خلق خوش اطوار ہو
دیوار محیط دیکھنا ایسا جلیل القدر ہو کہ لوگ اس کی پناہ میں رہیں اور افسرو مالک کہیں
ڈرنا خدا تعالیٰ سے متقی و پرہیزگار ہو عاقبت با ایمان ہو شیطان پریشان ہو
ڈولی بھدی خریدنا گھر کے مالکہ بد چلن بد صورت اور بد اخلاق ہو
دولہا دیکھنا جس قدر آراستہ دیکھے اسی قدر خوشی حاصل ہو
ڈوبنا دریا میں بادشاہ وقت کے ہاتھوں ہلاک یا قید ہو
ڈولی ٹوٹی دیکھنا خادمہ یا منتظمہ کے مرنے کا باعث ہے
دھتورا دیکھنا گمراہ ہو مگر دولت بے اندازہ ہاتھ آئے عیش اڑائے
ڈرنا دوزخ سے گناہوں سے توبہ کرے نماز روزہ کی پابندی کرے صالح ہو
ڈوئی سے کچھ پکانا نعمت پائے روزی میں برکت ہو
ڈاکو دیکھنا جھگڑالو اور لڑاکا آدمی ہو فتنہ و شر پیدا کرے
ڈوب کر زندہ نکل آنا دنیا سے متنفر ہو دین کی طرف راغب ہو عاقبت نیک ہو
ڈوئی سے مارنا تنگی رزق کا باعث ہے ہلاکت پائے