Khwab Mein Hazrat Jibrail(A.S) Se Khush Khabri Sunne Ki Tabeer
حضرت جبرائیلؑ سے خوشخبری سننا غیب سے نصرت الٰہی نصیب ہو دین و دنیا میں خیر و برکت پائے خویش و اقارب میں بزرگ ہو والدین کا تابعدار بنے
حضرت جبرائیلؑ سے خوشخبری سننا غیب سے نصرت الٰہی نصیب ہو دین و دنیا میں خیر و برکت پائے خویش و اقارب میں بزرگ ہو والدین کا تابعدار بنے
کراما کاتبین کو دیکھنا دین و دنیا کی فلاح پائے اگر مفلس دیکھے تو راحت حاصل ہو
فرشتوں کو سجدہ کرتے ہوئے دیکھنا دین و دنیا کی کامرانی کا سبب ہے عاقبت نیک ہو
فرشتوں کو عورتوں کی شکل میں دیکھنا خدا تعالی پر بہتان لگائے بے دین ہو شریر لوگوں میں داخل ہو عاقبت خراب دیکھے
فرشتوں کو اڑتے دیکھنا دولت ہاتھ آئے دین و دسترس حاصل ہو بخت بلند ہو
فرشتوں کے ساتھ اڑنا فرشتوں کو دیکھنا افعال بد سے تائب ہو موت کو قریب سمجھے آخرت نیک ہو اگر دور ہو تو مصیبت میں مبتلا ہو اگر نزدیک ہو تو آرام پائے
فرشتوں کو ہدایت کرتے دیکھنا اگر نیک دیکھے تو خوشی حاصل ہو اور آرام پائے اور اگر بد دیکھے تو رنج و پریشانی اٹھائے توبہ کرے تو نیک ہے
فرشتے سے بشارت سننا بزرگی کی دلیل ہے خوشی حاصل ہو
فرشتے کو استقبال کرتے دیکھنا دین میں کامل ہو بزرگی ملے راحت پائے اور قبیلہ یا شہر کا سردار ہو
فرشتے سے سفید یا سبز کپڑا لیتے دیکھنا موت وارد ہو یا قریبی رشتہ دار یا عزیز فوت ہوجائے اور رنج وغم بے اندازہ اٹھائے
حاملان عرش کو دیکھنا بادشاہ بننے کی بشارت ہے اگر غریب ہے تو دولت مند ہو
حاملان عرش سے ملاقات ہو کسی بادشاہ سے عزت و توقیر حاصل ہو دین داروں اور بزرگوں کی صحبت حاصل کرے اور فریضہ حج ادا کرے
حضرت عزرائیلؑ سے شیرینی لینا یا کھانا سکرات موت میں آسانی ہو نیکوں میں داخل ہو قبر کو روشن و فراخ پائے دنیا میں راحت نصیب ہو
حاملان عرش کو حمد و ثنا و تسبیح کرتے دیکھنا اللہ تعالی کا قرب حاصل ہو اولیاءاللہ کی صف میں شامل ہو عاقبت نیک ہو اپنی موت کو قریب سمجھے
حضرت عزرائیلؑ کو غصہ میں دیکھنا بیمار ہو سخت پریشانی اٹھائے جان کنی میں سختی ہو اور انجام برا ہو