Al-Majeed Parhne Ke Fawaid

الْمَجِيدُ بڑی شان والا خاصیت دفعہ برص کے لیے اگر برص والا ایام بیض میں روزہ رکھے اور ہر روز افطار کے وقت اس کو بکثرت پڑھے تو انشاءاللہ تعالی وہ اچھا ہو جائے گا

Al-Ba’ith Parhne Ke Fawaid

الْبَاعِثُ اُٹھانے والا خاصیت علم کی روشنی کے لئے جو شخص سوتے وقت سینہ پر ہاتھ رکھ کر اس کو سو بار پڑھا کرے تو اس کا قلب علم و حکمت سے منور ہو گا

Ash-Shaheed Parhne Ke Fawaid

الشَّهِيدُ  حاضر خاصیت اولاد اور بیوی فرمانبردار ہو اگر نافرمان اولاد یا بیوی کی پیشانی پکڑ کر اس کو پڑھے یا ہزار بار پڑھ کر دم کرے تو وہ فرما نبردار ہو جائیں گے

Al-Haqq Parhne Ke Fawaid

الْحَقُّ سچا مالک خاصیت کفایت مہمات اگر مربع کاغذ کے چاروں گوشوں میں لکھ کر اس کو ہتھیلی پر رکھ کر آخر شب میں آسمان کی طرف بلند کرے تو مہمات کو کفایت ہوگی

Al-Wakeel Parhne Ke Fawaid

الْوَكِيلُ کام بنانے والا خاصیت قضائے حاجت کے لیے ہر حاجت کے لئے اس کا کثرت سے پڑھنا مفید ہے

Al-Qawwiyy Parhne Ke Fawaid

الْقَوِيُّ زور آور خاصیت دشمن پر طاقت اور غلبہ کے لیے اگر کم ہمت پڑھے تو باہمت ہوجائے اور اگر کمزور پڑھےتو زور آور ہو جائے اور اگر مظلوم اپنے ظالم کو مغلوب کرنے کے لیے پڑھے تو وہ مغلوب ہوجائے

Al-Mateen Parhne Ke Fawaid

الْمَتِينُ قوت والا خاصیت رجوع ازفجور مثل خواص القوی کے ہے اور اگر کسی فاجر مرد یا عورت پر پڑھا جائے تو فجور سے باز آجائے

Al-Waliyy Parhne Ke Fawaid

الْوَلِيُّ حمایت کرنے والا خاصیت محبوبیت و آسانی مشکل کے لیے جو بکثرت اس کو پڑھے محبوب ہو جائے اور جس کو کوئی مشکل آ جائے شب جمعہ میں ہزار بار پڑھے تو ان شاء اللہ تعالی مشکل آسان ہو گی

Al-Hameed Parhne Ke Fawaid

الْحَمِيدُ خوبیوں والا خاصیت حصول اخلاق جمیلہ کے لیے اس کو زیادہ پڑھنے سے اخلاق و افعال واقوال حمیدہ حاصل ہوں گے

Al-Muhsee Parhne Ke Fawaid

الْمُحْصِي گننے والا خاصیت تسخیر کے لئے اگر روٹی کےبیس ٹکڑوں پر بیس بار پڑھے تو خلقت مسخر ہوگی

Al-Mubdi Parhne Ke Fawaid

الْمُبْدِئُ پہلی بار پیدا کرنے والا خاصیت حفاظت حمل کے لیے حاملہ کے بطن پر آخر شب میں پڑھے تو حمل محفوظ رہے گا اور ساقط نہ ہوگا

Al-Mueed Parhne Ke Fawaid

الْمُعِيدُ دوبارہ پیدا کرنے والا خاصیت بھولی ہوئی بات یاد کرنے کے لیے اگر کوئی بات بھول جائے اور یاد نہ آئے تو اس کو بار بار پڑھے خواہ انتہا یا پھر یا مبدی کے ساتھ تو ان شاءاللہ تعالیٰ وہ بات یاد آ جائےگی

Al-Muhyi Parhne Ke Fawaid

الْمُحْيِي زندہ کرنے والا خاصیت امن از فراق جنس جس کو کسی سے مفارقت کا اندیشہ ہو یا قید کا خوف ہو تو وہ اس کو بکثرت پڑھے

Al-Mumeet Parhne Ke Fawaid

اَلْمُمِيتُ  مارنے والا خاصیت زوال از اسراف ومعاصی کے لیے جس کو عادت اسراف کی ہویا نفس اطاعت پر آمادہ نہ ہوتا ہو تو اس کو کثرت سے پڑھا کرے

Al-Hayy Parhne Ke Fawaid

الْحَيُّ زندہ خاصیت بیماریوں سے نجات کے لیے اس کو کثرت سے پڑھنے یا لکھ کر پینے سے ہر قسم کے امراض سے شفا ہوگی