Tabeer By Hazrat Yousaf
Ayatul Kursi Parhne Ke Fawaid
خواص آیۃ الکرسی
حدیث شریف میں ہے کہ یہ آیت قرآن مجید کی آیات میں بہت ہی عظمت والی آیت ہے
اس کے فوائد بہت ذیادہ ہیں جو شخص ہر نماز کے بعد آیت الکر سی پڑھے گا اس کو حسب ذیل برکتیں نصیب ہوں گی
وہ مرنے کے بعد جنت میں جائے گا
وہ شیطان اور جنوں کی تمام شرارتوں سے محفوظ رہے گا
اگر محتاج ہوگا تو چند دنوں میں اس کی محتاجی اور غریبی دور ہوجائے گی
جو شخص صبح و شام اور بستر پر لیٹتے وقت آیت الکرسی اور اس کے بعد کی دو آیات خلدون تک پڑھا کرے گا تو وہ چوری غرق آبی اور جلنے سے محفوظ رہے گا
اگر مکان میں کسی اونچی جگہ پر لکھ کر اس کا کتبہ آویزاں کردیا جائے تو انشاء اللہ تعالیٰ اس گھر میں کبھی فاقہ نہ ہوگا بلکہ روزی میں اضافہ ہو گا اور اس مکان میں کبھی چور نہ آسکے گا